Meri Tanhai Meri Jan Py Bani Hai Saiyaan by Areej Shah Novel


novels in urdu pdf Meri Tanhai Meri Jan Py Bani Hai Saiyaan by Areej Shah Pdf Novel Based On Rude Hero and Love Story Based romantic urdu novels pdf free download.

areej shah complete novel meri tanhai meri jan py bani hai saiyaan bold romantic urdu novels pdf and urdu novels pdf download.

شانی بتاؤ اسے کہ جو کچھ تمہارے ساتھ ہورہا ہے زبردستی ہے زبردستی تمہاری اس کے ساتھ شادی کی جارہی ہے یہ نکاح بھی زبردستی کا ہے تم نہیں مانتی اس نکاح کو تم مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہو تم مجھ سے محبت کرتی ہو بتاؤ اس آدمی کو ۔ تنزیل پورے یقین سے اس کے سامنے کھڑا اس سے بات کررہا تھا۔

جبکہ ارتضی اسے دیکھ رہا تھا۔ جو خود حیران اور پریشان سی اپنے سامنے کھڑے ارتضی کو تو کبھی تنزیل کو دیکھ رہی تھی

بولو شانی کیا یہ نکاح زبردستی کا ہے۔۔۔؟
کیا میں تم پر کوئی ظلم کر رہا ہوں۔۔۔؟
کیا زبردستی ہورہی ہے اس شادی کے لیے تم پر۔۔؟

کیا یہ سچ ہے کہ تم مجھ سے نہیں بلکہ اس شخص سے محبت کرتی ہو۔..؟ وہ تنزیل کی باتیں دہراتے ہوئے بولا۔ وہ حیران اور پریشان کھڑی اس کی باتیں سن رہی تھی۔

محبت۔ میں نے کب کہا آپ سے ایسا کچھ بھی۔ وہ غصے اور حیرانگی سے بول رہی تھی۔

تم نے نہیں کہا شانی لیکن میں بے وقوف نہیں ہوں کہ تمہاری آنکھیں پڑھ نہ سکوں۔ تمہاری آنکھوں میں اپنے لیے جذبات کو محسوس کر سکتا ہوں تمہیں ڈر نے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کہو کہ تم مجھ سے محبت کرتی ہوا بھی کے ابھی میں تمہیں یہاں سے لے جاؤں گا اس آدمی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے تمہیں۔۔

سر آپ کیا بکواس کر رہے ہیں۔ آپ کی ہمت کیسے ہوئی میرے بارے میں ایسا سوچنے کی۔ میں آپ کو اپنا ٹیچر سمجھتی ہوں آپ کی عزت کرتی ہوں اور آپ میرے بارے میں ایسا سوچتے ہیں۔ انتہائی گھٹیا سوچ ہے آپ کی۔ آپ نے ایسا سوچا بھی کیسے۔

Google drive Link

MediaFire Link 

Post a Comment

0 Comments