Man Many Na by Qanita Khadija Novel Complete Pdf Free Download


urdu novels new Man Many Na by Qanita Khadija Pdf Novel Based On Second Marriage and Caring Hero Based romantic novels in urdu pdf free download.

Man Many Na new romantic urdu novels written by Qanita Khadija famous novel in urdu complete pdf posted on novel bank.

Qanita Khadija also written famous novel in urdu Asmano Py Likha pdf novel revenge based and cousin based best romantic novels in urdu pdf free download.

کیا ہوا ماما؟ کیا یہ آپ کو تنگ کررہے ہیں؟ معیز تیزی سے وہاں دوڑا آیا۔

ہاں کررہا ہوں تنگ، بیوی ہے میری کرسکتا ہوں تنگ تمہیں کوئی مسئلہ؟ جبران اس پر غصے سے برسا۔

حائقہ نے بار بار تیزی سے آنکھیں میچے اس شخص کو دیکھا جو اس کی خاطر اپنی سگی اولاد پر بھڑک رہا تھا؟۔۔۔ بےشک وہ غصہ نہ تھا مگر 'اس کی خاطر؟' وہ بھی سگی اولاد پر۔۔۔ کیا وہ اتنی اہم تھی اس کے لیے؟

آپ میری ماما کو ایسے تنگ نہیں کرسکتے، چلے ماما یہاں سے۔۔ معیز نے آگے بڑھ کر اس کا دوسرا ہاتھ تھاما۔

جبران سے نگاہیں ہٹائے اس نے معیز کو دیکھا جو اس کی خاطر اپنے باپ سے لڑ رہا تھا، سوتیلی ماں کی خاطر سگے باپ سے لڑ رہا تھا؟۔۔۔۔ 'اس کی خاطر؟' کیا وہ واقعی اتنی اہم تھی؟۔۔۔ کیا واقعی یہ سب اس کے لیے تھا؟۔۔۔ دنیا میں کوئی ایسا وجود تھا جو اس سے محبت کا دعویدار تھا؟

ہاں ان دونوں سے پہلے بھی بہت سے لوگ اس سے محبت کے دعویدار تھے، اس کی نینی، جیری، طاہرہ بیگم مگر کبھی بھی اس کے دل نے ان کی محبت کو اپنے لیے یوں محسوس نہ کیا جیسے اب کررہی تھی، یوں جیسے اس کے وجود کا گم حصہ اسے مل چکا ہو! جیسے برسوں سے انگاروں پر جلتے دل کو ٹھنڈک پہنچی ہو۔

چلے ماما

میری بیوی کہی نہیں جارہی۔۔۔ اپنے بھائی کو پکڑو اور بیٹا تم نکلو یہاں سے۔۔۔ جبران معیز کے ہاتھ سے اس کا ہاتھ نکالے دونوں ہاتھ تھام چکا تھا۔۔۔ حائقہ نے لبوں پر مچلتی مسکراہٹ اور آنکھوں میں در آئی نمی کو چھپایا۔

Post a Comment

0 Comments