Jalti Barish by Huria Malik Complete Pdf Novel Download


Jalti Barish by Huria Malik.

This is novel based On Vani, Revenge Based, Cousin Based, Pathan Family Based and Most Romantic Novel in Pdf.

Novel   : Jalti Barish
Writer : Huria Malik
Theme : Vani, Cousin, Revenge, Most Romantic
Status  : Complete
Pages   : 1013
Format: PDF
Website: Urdu Novel Bank 

جو کچھ ہو چکا ہے اسے بھول جائیں کہ گزرے ہوئے پل تکلیف دیں گے اور ان تکلیف دہ پلوں کے لیے مجھے معاف۔۔۔۔آہ۔۔۔ وہ نرم لہجے میں بول رہی تھی جب اس نے اپنی گرفت مزید سخت کرتے ہوئے اسے آگے بولنے سے روکا تو اس نے بے ساختہ چہرہ اس کے سینے سے اٹھاتے ہوئے اس کی جانب دیکھنا چاہا۔

معاف آپ کو تبھی کر چکا تھا جب آپ کو واپس حویلی لے کے آیا تھا، ابھی فقط مجھے منائیں۔۔۔ اس کی آواز جذبات و احساسات کے باعث بھاری ہوتی اس کی دھڑکنیں بڑھا رہی تھی۔

یہ سب اہتمام آپ کو منانے کے واسطے ہی کیا ہے۔۔۔ وہ شرمگیں لہجے میں بولتی اس کے شرٹ کے کھلے اوپری بٹن سے کھیلنے لگی تو اس کے اس اندازِ دلربائی پہ وہ خود پہ ضبط کھوتا اس کے چہرے پہ جھکتا اس کے گالوں سے چھلکتے سرخ رنگ کو مزید گہرا کرنے لگا۔

آپ کے انداز اور آنکھوں کے حسین رنگ مائل بہ محبت لگ رہے ہیں۔۔۔ شریر لہجے میں کہتے ہوئے وہ اس کے لپ اسٹک سے سجے ہونٹوں کے اوپر اپنے لب جما گیا تو اس کے لمس اور مونچھوں کی چبھن پہ وہ بے ساختہ کسمسائی۔

شہریار!۔۔۔ اس کی احتجاجی آواز بے ساختہ ابھری تو شہریار نے سرخ نگاہوں سے اس کا سرخ چہرہ دیکھا۔

مجھے روکنے کی کوشش مت کیجیے گا کہ آج میں آپ کو اس احساس کے ساتھ محسوس کرنا چاہتا ہوں کہ اس سفر کا اکیلا میں ہی مسافر نہیں ہوں بلکہ آپ بھی میری ہمقدم ہیں۔۔۔ خوبصورت انداز میں کہتے ہوئے وہ اس کی ٹھوڑی پہ اپنا لمس چھوڑ گیا۔

ان کو یوں سجانے کی تو ضرورت ہی نہیں تھی کہ یہ تو تب تب دلکش محسوس ہوتے ہیں جب جب یہ میرا نام پکارتے ہیں۔۔۔۔ بے باک انداز و معنی خیز لہجے میں بولتے ہوئے وہ اس کے چہرے پہ جھکتا اس کی سانسوں پہ قابض ہوا تو فرشتے کی گرفت اس کے کالر پہ سخت ہوتی اس کو مزید بہکانے لگی۔

Post a Comment

0 Comments