Dosti Ky Rang by Aqsa Fatima Novel Pdf Free Download


Complete Online Urdu Novel in Pdf Free Download and Online Read Urdu Novel Dosti Ky Rang by Aqsa Fatima Pdf Novel Based On Friendship and Uni Based Free Urdu Novels Pdf and Urdu Novels Online Reading in Mobile. Download Urdu Novels Complete Pdf Posted on Novel Bank.

سن نا ایشل میں موٹی ہورہی ہوں کیا۔۔۔ ماہین آدھے گھنٹے سے اس کا سر کھا رہی تھی اور وہ اسے سمجھا سمجھا کر تھک گئی تھی کہ وہ موٹی نہیں ہے۔

ہاں تم بہت موٹی ہو اتنی کے دو تین سانڈ تمہارے اندر رہ سکتے ہیں۔۔۔ ایشل نے اپنی بھڑاس نکالی  

اس کی بات سنتے ہی ماہین کا منہ رونے جیسا ہوگیا۔۔ اسے روتا دیکھ کر وہ پھر اسے سمجھانے لگی۔۔ کب سے کہہ رہی ہوں کہ نہیں ہو تم موٹی تب تو سمجھ نہیں آیا اور ایک بار ہاں کر دی تو تم نے فوراً مان لیا۔

دیکھو تم موٹی ہو ہی نہیں تو کیوں اتنا ٹینشن پال رہی ہو۔
 
وہ یار کوئی پتلا بولے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اور کوئی ایک بار کہہ دے کہ موٹی لگ رہی ہو تو مجھے یقین آجاتا ہے۔
 
تم نہیں سدھر سکتی ہو تمہیں سمجھانے سے اچھا ہے میں کسی گدھی کو سمجھا لوں۔۔ ایشل تپ گئی تھی اس کی ایک ہی بات سے۔۔۔ وہ جلد ہی باتوں کو سوار کر لیتی تھی اور ایشل وہ کسی بات پر کان ہی نہ دھرتی تھی ہھر بھی خوب بنتی تھی دونوں کی

Post a Comment

0 Comments