Ay Mere Humsafar by Hoor Bano Novel Complete Pdf Free Download


Novels in Urdu Pdf Ay Mere Humsafar by Hoor Bano Pdf Novel Based On Caring Husband and Love Story Based romantic urdu novels pdf free download. Haveli Based urdu novels pdf download.

Hoor Bano Story Ay Mere Humsafar novels in pdf download. best Novels download pdf.

یہ لڑکی کون ہے۔۔ حویلی کے داخلی راستے سے شہیر آتا ہوا دکھائی دیا۔۔ اور اُس کے پیچھے ایک لڑکی عام سے کپڑوں میں ملبوس تھی۔۔ بشری بیگم اپنے بیٹے سے مخاطب ہوئی۔

تم تو کسی دوست کی شادی پر گئے تھے۔۔ جواب دو یہ لڑکی کون ہے؟؟؟ بشری بیگم کی آواز اونچی ہوئی۔ 

تب ہی سیڑھیوں سے فیاض صاحب آتے ہوئے دکھائی دئے۔۔۔ کیا ہوا شور کس بات کا ہے۔۔ فیاض صاحب بشری بیگم کی طرف دیکھتے ہوئے بولے۔۔۔ اور پھر نظر شہیر اور اُس لڑکی پر پڑی جو نظریں جھکائے کھڑی تھی۔

مما۔۔ڈیڈ۔۔یہ میری بیوی ہے۔۔ نکاح کیا ہے میں نے اس سے۔۔۔ شہیر نے اُس لڑکی کی طرف دیکھا جس کا سائبان اب شہیر ہی تھا۔۔ جس کی آنکھیں یہ بتا رہی تھیں کہ تمہارے بغیر میرا کوئی سہارا نہیں ہے۔

چٹاخ چٹاخ۔۔۔۔ تھپڑ کی آواز سے وہ لڑکی ڈر کر پیچھے ہوئی۔۔ جانتے ہو کیا بکواس کر رہے ہو۔ ابھی تو تمہاری تعلیم مکمل نہیں ہوئی۔۔ ضرور اس لڑکی نے تمہیں پھنسایا ہو گا۔۔

اب کی بار وہ بیلا کی طرف لپکیں۔۔کہ شہیر آگے آگیا۔۔۔ مما پلیز۔۔ اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔

ٹھیک ہے۔۔۔ اب یا تو تم اس لڑکی کے ساتھ رہو یا پھر اس گھر سے اور ہم سے سارے رشتے توڑ دو۔۔ فیاض صاحب کی کہر آلود نظروں بیلا پر پڑیں۔ بیلا نے ڈر کر نظریں جُھکا لیں۔۔

سوچ کیا رہے ہو طلاق دو اس لڑکی کو۔۔ بشری بیگم چیخیں۔۔ یہ دو ٹکے کی عام شکل کی لڑکی تمہارے ساتھ رہنے کے قابل نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments