Ab Ky Bichry Phr Na Milen Gy by Bint e Gulzar Pdf Free Download


Novels in Urdu Pdf Ab Ky Bichry Phr Na Milen Gy by Bint e Gulzar Pdf Novel Based On Cousin, Uni Based, Funny and Love Story Based romantic urdu novels pdf free download.

Ab Ky Bichry Phr Na Milen Gy Short Story urdu novels pdf download. Bint e Gulzar written famous urdu novels and best urdu novels in pdf download.

کیا ہوا؟ موڈ آف لگ رہا ہے۔۔۔ سلمان صاحب نے بریڈ پر مکھن لگاتے ہوئے پوچھا۔

ہے نا آپ کا کچھ لگتا احمد جمشید خان، بدتمیز کہیں کا۔۔ نیہال پھٹ پڑی تھی۔

ارے۔۔ اتنے سوبر بچے کو کیوں بولے جا رہی ہو اب کیا کیا اس نے؟۔۔ سلمان صاحب نے مسکراہٹ دبائے کہا۔

مجھے کلاس فیلو کا مسیج آیا کہ تم پیسے لے کر اسائنمنٹ بناتی ہو احمد بتا رہا تھا ڈیڈ کلاس کے سامنے جھوٹ بول کر ریپوٹیشن خراب کر رہا ہے میری میں اسکی جان لے لوں گی۔

ہاہاہا واٹ۔۔۔ تم بچے اور تمہارے مزاق۔۔۔ سلمان صاحب نے اپنی نیلی آنکھوں والی بیٹی کو دیکھتے کہا جس نے آنکھوں کا رنگ ان سے چرایا تھا۔

چھوڑ دو غصہ چلو اٹھ جاؤ دیر ہو رہی ہے۔

ہاں آپ اسے تھوڑی کچھ کہیں گے مجھے ہی بولیں گے۔۔۔ وہ مسکراتے ہوئے اسکی باتیں سنتے رہے اور نیہال انکے پیچھے چلتی گئی۔۔۔ یونیورسٹی پہنچ کر سلمان صاحب سٹاف روم کی طرف بڑھ گئے اور نیہال کلاس میں آگئی۔

ہائے پارٹنر۔۔۔ احمد اسکے ساتھ آکر بیٹھا

دفعہ ہو جاؤ اس سے پہلے میں تمہارا منہ توڑوں۔۔۔ نیہال نے اسے آنکھیں دکھائیں۔

اتنا غصہ کیوں؟ وہ جانتا تھا یہ آتش فشاں آج ضرور پھٹے گا۔

کیا بکواس کی تھی تم نے لیلٰی کو؟

یار میں تو مزاق کر رہا تھا تم سیریس ہو گئیں۔

جب میں مزاق کروں گی تو بچوں کی طرح رونے نا لگنا۔

تمہارے مزاق پر کبھی رویا ہوں پہلے میں؟؟ ہم تو آپ کے مزاق پر بھی صدقے واری جاتے ہیں۔۔ اس نے مسکراہٹ دبائے کن آنکھیوں سے نیہال کو دیکھ کر کہا۔

Post a Comment

0 Comments