So Saal Bad by Ibn e Aleem Novel Pdf Free Download


Complete Online Urdu Novel in Pdf Free Download and Online Read Urdu Novel So Saal Bad by Ibn e Aleem Pdf Novel Based On Naag Based, Horror and Fantasy Based Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Pdf. Download Urdu Novels Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

جنوری کی یخ بستہ رات کا آخری پہر تھا۔ وہ تیزی سے چلتاجارہا تھا۔ اس کا رخ ٹھٹھہ شہر کے قدیم ترین مکلی قبرستان کی طرف تھا۔

اس کی آج کی رات بھی یونہی بےمقصد گھومتے گزرگئی تھی۔ آج بھی اس کی تلاش ختم نہیں ہوئی تھی۔ یہ اس کا ہررات کا معمول تھا۔ اور اس معمول کو کئی سال ہوگئے تھے۔

مغرب کی آذان کے بعد وہ اپنے مسکن سے نکل آتا اور اس کی تلاش میں جس کے لیے یہ یہاں آیا تھا۔ صحرا بیابانوں کی خاک چھان کر صبح کی پوپھٹنے سے پہلے پہلے اپنے مسکن کی طرف لوٹ جاتاتھا۔کئی سال گزرگئے تھے۔ مگر اسے وہ نہیں ملا تھا۔ اور نہ ہی اس کی تلاش ختم ہوئی تھی۔ جس کی اس کو تلاش تھی ۔

وہ بھی اس جیسا ہی تھا۔ اس نے ایک دفع دو لوگوں سے سنا تھا۔کہ وہ یہاں سندھ کی زمین میں کہیں کئی سال سے موجود ہے۔اور یہ اسی کی تلاش میں یہاں ٹھٹھٹہ شہر میں آیا تھا۔ اسے اپنی جنم بھومی تو یاد نہیں تھی۔البتہ اتنا پتہ تھا ۔کہ اسے یہاں ٹھٹھہ شہرتک پہنچنے میں کئی سال لگے تھے۔ اس دوران وہ کئی بار انسانوں کا غلام ہونے سے بال بال بچا تھا

Post a Comment

0 Comments