Tere Naam Ka Shajar by Amreen Riaz Complete Pdf Novel


Complete Online Urdu Novel in Pdf Tere Naam Ka Shajar by Amreen Riaz Pdf Novel Based On Revenge, Family and After Marriage Love Story Based Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Mobile. Download Urdu Novels Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

یہ میں کیا سن رہی ہوں فازیہ؟ تم اس خاندان میں شادی کرنا چاہتی ہو۔۔۔۔ حرا بیگم کے لہجے میں بے یقینی ہی بے یقینی تھی اور کیوں تھی فازیہ کو یہ پوچھنے کی ضرورت نہ تھی۔

آپ ہی نے تو کہا تھا کہ آپ اس خاندان سے بدلہ لینا چاہتی ہیں، جو کچھ انہوں نے پچیس سال پہلے آپ کے ساتھ کیا تھا وہی سود سمیت انکو لٹانا چاہتی ہوں میں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب مجھے اس خاندان میں جانا پڑے گا۔۔۔۔ وہ رات سے سب سوچ چکی تھی اس لیے انکو بھی آگاہ کرنے لگی جو یقیناً اس کے اقدام سے خوش نہیں لگ رہی تھیں۔

تو شادی کرنے کی کیا ضرورت ہے فازیہ؟ ہم اس طرح بھی تو ان سے بدلہ لے سکتے ہیں نہ؟ میں بس تمہارے آنے کا ہی ویٹ کر رہی تھی اب تم اپنے حق کے لیے کل ہی کورٹ جاؤ گی اور اپنے پاپا کی وراثت کی حقدار کے طور پر آفندی ھاوس نوٹس بجھواؤ گی تا کہ جس دولت کے لیے انہوں نے مجھے اور تمہیں اس خاندان سے نکال کر باہر پھینکا تھا اب ان کو پتہ لگے گا کہ حرا ثقلین آخر چیز کیا ہے۔۔۔

حرا بیگم کے لہجے میں جتنی نفرت تھی اتنی ان کے چہرے پر بھی واضح تھی بلکہ اس سے زیادہ انہوں نے فازیہ کے دل و دماغ میں ڈالی تھی کہ اسے اب اپنی زندگی کا ایک ہی مقصد نظر آتا تھا اور وہ تھا صرف آفندی ھاوس سے بدلہ ہر صورت

Post a Comment

0 Comments