Rishty Adhory Se by Zeeniya Sami Novel (Complete Pdf)


Complete Online Urdu Novel in Pdf Rishty Adhory Se by Zeeniya Sami Pdf Novel Based On Age Difference, Second Marriage and Family Based Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Mobile. Download Urdu Novels Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

اور میں چاہتا ہوں ہم اپنی زندگی کی نئی شروعات کریں۔۔۔ عرفان نے رامین کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ کے کہا جسے رامین نے ایک جھٹکے سے پیچھے کرلیا

وہ عرفان کی ایک انگلی بھی خود پر برداشت نہیں کرنا چاہتی تھی

کیا ہوا؟ عرفان کو رامین سے اس طرح کے رویے کی امید نہیں تھی

مجھے ہاتھ مت لگائیں ۔۔۔ رامین نے غصے سے کہا

کیوں بیوی ہو تم میری۔۔۔۔۔ عرفان نے جواب دیا

بیوی لفظ کا مطلب جانتے ہیں آپ؟

چھی طرح جانتا ہوں۔۔۔
 عرفان نے رامین کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی رامین ایک جھٹکے سے پیچھے ہٹ گئی

میں نے آپکو کہہ دیا مجھ سے اب دور رہیں اور یہ بیوی لفظ آپ کو دو سال بعد یاد آرہا ہے مم مم مجھے اس وقت نہیں سوچا جب میں ساری رات اکیلے کمرے میں پڑی آنسو بہاتی تھی

بار بار صحن کے چکر لگاتی تھی

اکیلے مجھے ڈر لگتا تھا۔۔ آپ کمپیوٹر کو،اہمیت دیتے تھے

اس کے سامنے سے اٹھنا آپ کو گوارا نہیں تھا
تب آپ کو نیا رشتہ بنانے کا یاد نہیں آیا۔۔۔۔ رامین نے غصے سے کہا

عرفان اس کے اس رویے کے لیے تیار نہیں تھا
اس نے غصے سے رامین کو دیکھا

میں ابھی جا رہا ہوں اگلے ہفتے آؤنگا تو خود تم تیار رہنا

کوئی نا کوئی فیصلہ مل کے کرلیں گے
وہ کہتا ہوا کمرے سے نکل گیا

Post a Comment

0 Comments