Azadi Ek Naimat Hai by Ume Emaan Fatima Novel Pdf Free Download


Complete Online Urdu Novel in Pdf Free Download and Online Read Urdu Novel Azadi Ek Naimat by Ume Emaan Fatima Based on Pakistan Independence Day Special Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Pdf. Download Urdu Novels Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

آپ سے محبت ہو گٸ اسکا اب کیا کروں؟۔۔
خواب سمجھ کر بھلا دیجٸے گا“ کیونکہ میں کسی ہندوستانی سے شادی کرکے دوسری فاطمہ نہیں بننا چاہتی“ہبہ نے تلخ لہجے میں کہا۔

مگر میں عتیق الرحمن نہیں ہوں“ آپ کو آپ کے وطن سے دور نہیں کرونگا۔۔میں ہندوستانی ہوں مگر میں پاکستان کو بھی اپنا سمجھتا ہوں“آپ کو آپکی ارض پاک سے کبھی جدا نہی کرونگا“اذلان نے کہا۔۔

سوری اذلان “میں پاکستان میں ہی رہونگی اور چاہے یہاں کسی مزدور سے شادی کر لوں مگر وہاں میں کیسے جاٶں جہاں سے میرے آباٶ اجداد سب چھوڑ چھاڑ کر آ گٸے۔۔انہوں نےاپنی نسلوں کو بتایا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔ ہبہ نے حتمی انداز میں کہا۔

بہت ظالم ہیں آپ“اذلان نے کرب سے کہا۔

جو مرضی سمجھ لیں“ہبہ نے پیٹھ موڑ کر کہا۔

میں کبھی پاکستان واپس نہیں آٶں گا“کیونکہ یہاں اب کچھ باقی نہی رہا“اذلان کی بات پہ ہبہ نے کرب سے آنکھیں میچ لیں۔۔اور ایک آنسو نکل کراسکے شفاف گال کو بھگو گیا۔۔اس نے بےدردی سے اسے صاف کردیا۔۔۔

*****

اپنے وطن جانا تو نصیب نہیں مگر آج کے دن میرا وطن آزاد ہواتھا تو اسکی نشانیوں کو سینے سے لگا کر چوم رہی ہوں۔۔
زینیہ کے اندر نفرت کی لہر دوڑ گئی۔۔

اس نے انکے ہاتھ سے وہ جھنڈا لیا اور باہرنکل گئی۔

زنییہ کیا کرنے والی ہو تم“فاطمہ اسکے پیچھے بھاگی۔۔

یہ پاکستانی انتہاٸی ذلیل اور غدار ہیں اور آپ انکی نشانیاں سینے سے لگاۓ بیٹھی ہیں۔۔اب آپ ہندوستانی ہیں “زینیہ چلاٸی۔پھر اس نے جھنڈے کو آگ لگادی۔۔
فاطمہ کی چیخ نکلی۔۔۔اور وہ جلدی سے اپنے ہاتھوں سے آگ بجھانے لگی۔۔

Post a Comment

0 Comments