Aseer by Sadaf Adnan Novel Complete Pdf Free Download


Complete Online Urdu Novel in Pdf Free Download and Online Read Urdu Novel Aseer by Sadaf Adnan Pdf Novel Based On Horror, True Story and Suspenseful Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Pdf. Download Urdu Novels Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

رات کا جانے کون سا پہر تھا جب عائزہ کی کی آنکھ ایک انجانے شور سے کھل گئی ۔۔

 کمرے سے باہر اوپر جاتی ہوئی سیڑھیوں پہ بہت سارے لوگوں کی اوپر منزل سے نیچے اترنے کی آوازیں آ رہی تھیں یوں جیسے کوئی قافلہ اوپر سے نیچے کی جانب چلا آ رہا ہو۔۔

 کسی کے بات کرنے کی آواز نہیں سنائی دے رہی تھی لیکن ان کے قدموں تلے کھڑونوں کی آواز اور ان کے لباس کی سرسراہٹ وہ بخوبی سن سکتی تھی۔۔۔

اس نے گردن گھما کے کمرے میں موجود سب کی طرف دیکھا تو سب کے سب ہی محو خواب تھے ۔۔۔

کیا صرف مجھے ہی یہ آوازیں سنائی دے رہی ہیں؟؟ اس نے حیرت سے خود سے سوال کیا 

ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ وہ ڈر کہ منہ کان لپیٹ کے سو جاتی لیکن اس کی نڈر اور مہم جو طبیعت نے ایسا نا کرنے دیا۔۔

وہ آہستگی سے بستر سے اتری اور کھلے ہوئے دروازے کی داہنی طرف گردن گھمائی جہاں سے آوازیں آ رہی تھیں ۔۔۔

اس طرف دیکھ کر تو گویا اس کے سر پہ آسمان ہی گر پڑا

Post a Comment

0 Comments