Aisa Ahl e Dil Ho by Nabila Aziz Novel Free Download


Complete Online Urdu Novel in Pdf Free Download and Online Read Urdu Novel Aisa Ahl e Dil Ho by Nabila Aziz Pdf Novel Based On Village, Social Romantic Digest Novel and Love Story Based Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Mobile. Download Urdu Novels Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

وہ بنا دستک دئے اندر چلا آیا تھا لیکن شہرزاد کو دیکھ نظر تو نظر ایمان بھی ڈانوا ڈول ہوگیا تھا آف وائٹ باریک سلکی نائیٹی میں اس کے ہوشربا سراپے کی حشر سامانیاں مكتوم شاہ کی رگوں میں لہو کی گردش تیز کر گئی تھیں وہ پہلی بار بے خودی میں اپنے قدم روک نہیں پایا تھا 

اور دوسری طرف شہرزاد اس اچانک افتاد پر شرم سے زمین میں گڑھ گئی تھی اس کے تو وہم و گمان میں بھی نا تھا کہ وہ یوں اچانک چلا آئے گا وہ اپنی جگہ ہلنے کے قابل بھی نہیں تھی مكتوم شاہ کی نگاہوں کا استحقاق ایسا تھا کہ شہرزاد کی رنگت شرم سے سرخ پڑ گئی۔

  پھپو کا فون۔۔۔ اس نے بے حد گھمبیر آواز سے کہتے ہوۓ موبائل اسے تهمايا اور اسے حصار میں لے لیا شہرزاد آف موبائل اور مكتوم کی کھوئی کھوئی کیفیت دیکھ کر حیران ہوئی تھی اس کے حصار میں شدت سے اس کے منہ سے سسكی نکل گئی تھی وہ اس کی سسكی سن نہیں سکا تھا۔
 
 نفرت کرتی ہو نا مجھ سے؟ وہ اس کے وجود کو بانہوں میں بھینچ کر اس کا چہرہ سختی سے اپنے سامنے کر چکا تھا شہرزاد کے چہرے پر نجانے کس درد کس تکلیف کے اثار تھے کہ وہ مزید بپهر گیا تھا۔

 میں بھی تم سے نفرت کرتا ہوں اتنی نفرت کہ جی چاہتا ہے تمہیں جان سے مار ڈالوں قتل کردوں تمہارا۔۔۔ وہ اس کے بال مٹھی میں دبوچ چکا تھا اور وہ آنکھوں کی نمی چھپانے لگی۔

Post a Comment

0 Comments