Ye Zindagi Aur Tum by Noor ul Huda Complete Pdf Novel


Complete Online Urdu Novel in Pdf Ye Zindagi Aur Tum by Noor ul Huda Pdf Novel Based On Childhood Nikah, Rude Hero Based, Cousin Based and Funny Love Story Based Free Urdu Novel in Pdf Download and  Urdu Novel Online Reading in Mobile Urdu Novel Pdf Complete Posted on Novel Bank.

اس نے ڈرتے ڈرتے دروازہ ناک کیا۔

آ جاؤ۔۔۔ ازمیر کی آوازکمرے سے آئی۔ اس نے آہستہ آہستہ دروازہ کھولا۔ ازمیر جو اپنے لیپ ٹاپ پر کوئی فائل تیار کر رہا تھا، پری کو دیکھ کر چونکا اور پھر گھڑی کی طرف دیکھا،12 بجنے والے ہیں اور یہ ابھی تک جاگ رہی ہے۔ اس نے اپنے ذہن میں آ نے والے سوالوں کو جھٹکتے ہوئے پری سے وہاں آ نے کی وجہ پو چھی۔

بولو !کیا کام ہے؟
وہ۔۔ بھائی۔۔ آپ کو۔۔
اب آگے بھی بولو گی؟۔۔ وہ مزید کچھ نہ بولی تو ازمیر کوفت سے بولا۔

وہ آپ کو تایا ابو نے یاد کیا ہے۔۔۔ پریشے نے کہا اور الٹے قدموں واپس بھاگ گئی۔ ازمیر حیران ہوتا دروازے کی جانب دیکھ رہا تھا ،جہاں سے وہ ابھی ابھی بھاگ کر گئی تھی۔

آل تو جلال تو،آئی بلا کو ٹال تو۔۔۔ پریشے جب سے ازمیر کے کمرے سے آئی تھی اپنے کمبل میں منہ دیئے ورد کیئے جا رہی تھی جبکہ باقی تینوں اس کی حالت سے لطف اندوز ہو ہی تھیں۔

ازمیر بھائی ! یہ آپ کو بلا کہہ رہی ہے۔۔۔ جویریہ کی آواز پر اس نے فورا کمبل سے منہ نکالا۔

نہیں ازمیر بھائی! میں تو------ کمرے میں ازمیر کو نہ پا کر اس نے جویریہ کو گھورا،اورپاس پڑا کشن اٹھا کر اسے مارا۔۔ بدتمیز نہ ہو تو، جان نکال دی تھی میری۔

ارے بیٹا!صبر کرو ،جن سے ڈر رہی ہو نہ ابھی آ تے ہی ہو نگے۔۔۔ جویریہ کی بات سنتے ہی اس نے فورا اپنے آپ کو کمبل میں چھپایا۔

یا اللہ ! آج بچا لے آج کے بعد ایسا کوئی کام نہیں کروں گی۔۔۔ پریشے دل ہی دل میں اللہ سے مخاطب تھی۔آدھا گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی جب ازمیر روم میں نہ آیا تو اس کے دل کو تسلی ہوئی،اور وہ پر سکون ہو کر سو گئی۔

Post a Comment

0 Comments