Tu Mera Sathi by Anila Kanwal Complete Pdf Novel


Complete Online Urdu Novel in Pdf Tu Mera Sathi by Anila Kanwal Pdf Novel Based On Cousin Love Story, Funny and Urdu Romantic Novel Downloadable in Free Pdf Format and Urdu Novels Online Reading in Mobile Free Urdu Novels Pdf Complete Posted on Novel Bank.

تم مجھے گرا تو نہیں دو گے ناں؟ تمھے بائیک تو چلانا آتی ہے ناں؟ ہانیہ بائیک پر بیٹھی پچھلے 10 منٹ سے احمد کی ڈرائیونگ پہ نقطہ چینی کر رہی تھی۔

جیسے کہتے ہیں اللہ‎ گنجے کو ناخن نہ دے بلکل اسی طرح لڑاکا عورت کو زیادہ زبان نہ دے مسلسل 10 منٹ سے تمہاری فضول باتیں سن سن کے میری بائیک کو بھی اب غصہ آ رہا ہے، اب اگر تم نے اپنی چونچ کھولی تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔

پتا نہیں کونسی منحوس گھڑی تھی جو میں نے تمھارے ساتھ اکیڈمی میں ایڈمیشن لینے کی حامی بھری جو اب تم جیسے عذاب کو جھیلنا پڑ رہا ہے۔ احمد نے غصہ ضبط کرتے ہوئے نہایت تہمل سے جواب دیا۔

ہاں تو کس نے کہا تھا میرے ساتھ ایڈمیشن لو اور یہ عورت کسے بولا تم نے؟ تم مہربانی فرما کے اپنی ڈرائیونگ پے دیہان دو، اگر مجھے کچھ ہوا تو میں نے تمہارا سر پھاڑ دینا ہے، بڑے آئے مجھے باتیں سنانے والے۔۔۔ ہانیہ نے اپنا بیگ سنبھالتے ہوئے کہا۔ جس پر احمد نے زوردار قہقہ لگایا۔

تم اور میرا سر پھا ڑو گی ۔ یہ منہ اور مسور کی دال اب تو تمہے گرانا ہی پڑنا بھئی میں بھی تو دیکھوں ہانیہ بی بی کیا کچھ کر سکتی ہیں۔

ہانیہ کی باتوں پر ہنستے ہوئے احمد نے کہا۔ جس پر ہانیہ سہم کر احمد کے ساتھ چپک کر بیٹھ گئی۔ ہانیہ کی اس حرکت پر احمد کو ترس ک ساتھ ساتھ ٹوٹ کر پیار بھی آیا لیکن وہ ابھی تنگ کرنے کی موڈ میں تھا ۔

Post a Comment

0 Comments