Jageer Janum by Areej Shah Complete Pdf Novel


Jageer Janam by Areej Shah 

Complete Free Urdu Novels Pdf Jageer Janum by Areej Shah Pdf Novel Based On Forced Marriage, Wadera (Feudel) Based, Rude Hero Based and Urdu Romantic Novel Downloadable in Free Pdf Format and Urdu Novel Online Reading in Mobile Free Pdf Download Urdu Novels Complete Posted on Novel Bank.

وہ دلہن کا نوخیزہ حسن لیے اس کے بیڈ پربیٹھی ہوئی تھی آج اس کے ساتھ کیا ہونے والا تھا وہ خود بھی نہیں جانتی تھی 
  
قسمت نے ایسا کھیل کھیلا تھا کہ وہ آنسو تک نہیں بہہ پائی تھی ۔اس شخص نے اسے اتنا بے بس کیا تھا کہ آج وہ اس کی سیج سجائے بیٹھی تھی جس پر تھوکنا بھی اپنی توہین سمجھتی تھی ٹھیک کہتے تھے بابا خود سے زیادہ اوقات رکھنے والے شخص سے بات بھی اوقات میں رہ کر کرنی چاہیے   

وہ اپنی اوقات بھول گئی تھی ۔اس لیے کارب شاہ کو ٹھکرا دیا تھا ۔لیکن وہ یہ بھول گئی تھی کہ کارب شاہ کون ہے ۔  

اور آج کارب شاہ نے اسے اپنا آپ دکھایا تھا ۔آنے والی زندگی کیسی ہوگی ۔کیا وہ اس شخص کے ساتھ ساری زندگی گزار پائے گی ۔لامتناہی سوچوں نے اسے پاگل کر رکھا تھا جب اچانک دروازہ کھلا
   
اس نے نگاہ اٹھا کر دروازے کی طرف دیکھا جہاں وہ مجسمہ غرور کھڑا اس سے گہری نگاہوں سے دیکھ رہا تھا   

اس کے چہرے پر دل جلانے والی مسکراہٹ تھی۔ 
  
کیسا لگ رہا ہے میری سیج سجا کر مسز کارب شاہ ۔۔۔؟ یقینا بہت برا لگ رہا ہوگا ۔میری سیج سجاتے ہوئے تم پل پل مر رہی ہوگی ۔تمہیں خود پر ترس آ رہا ہوگا اور یقیناً مجھ سے نفرت ہو رہی ہوگی ۔آخر تمہیں ایک آوارہ 'بد چلن' بدکردار 'شرابی 'جواری شخص جو ملا ہے لیکن تمہیں ایک بات بتاؤں۔اس کے نازک چہرے کو اپنے کھردرے ہاتھ کی انگلیوں میں تھام کر اس نے اپنے بے حد نزدیک کیا کہ اس کی گرم سانسیں اسے اپنی چہرے پر محسوس ہونے لگی۔اس کے منہ سے آتی شراب کی ناقابل برداشت سیمل پر اس نے چہرہ پھیر لیا تھا

اس کی اس حرکت نے کارب شاہ کے تن بدن میں آگ لگا دی تھی اس نے غصے سےاگلے ہی لمحے اس کے چہرے کو چھوڑ اس کے نازک دلکش وجود کو ایک جسٹ بیڈ پر پھینکا اور اس کے پورے وجود پر قابض ہو گیا۔

Post a Comment

0 Comments