Dil e Dushman by Amreen Riaz Complete Pdf Novel


Complete Online Urdu Novel in Pdf Dil e Dushman by Amreen Riaz Pdf Novel Based On Army, Gangster Based and Love Story Based Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Mobile Free Pdf Download Urdu Novels Amreen Riaz Complete Posted on Novel Bank.

مجھے آپ سے کُچھ کہنا ہے۔۔۔۔۔۔ اقرب نے اُسکی کمر میں ہاتھ ڈال کر پھر سے نزدیک کرنا چاہا تھا کہ وہ جلدی سے کہہ گئی۔

کہو۔۔۔۔۔۔ وہ توجہ سے سننے لگا۔

وہ اصل میں مُجھے پاپا کی بہت فکر اور، اور وہ ابھی تک مجھ سے ناراض ہیں میں چاہتی تھی کہ رُخصتی ان کے مان جانے کے بعد ہو مگر کسی نے میری ایک نہیں سُنی، آپ سے بات کرنی تھی پر آپ گھر ہی نہیں تھے۔۔۔۔

اب کیا چاہتی ہو تُم۔۔۔۔۔ وہ اُٹھ کر بیٹھا تھا۔

میں ابھی اس رشتے کو یہی رکھنا چاہتی ہوں جب تک پاپا نہیں راضی ہو جاتے تب تک پلیز۔۔۔۔ اُسکی بات پر اقرب نے ایک گہری سانس ہوا کہ سُپرد کی۔

ہوگا تو کُچھ مُشکل پر تُمہارے لیے یہ بھی سہی، اب خُوش۔۔۔۔۔ اقرب نے نرمی سے استفسار کیا وہ مُسکراتی ہوئی سر ہلا گئی اور پھر اقرب نے چھوٹی چھوٹی باتیں کر کے اُسکی ساری جھجھک ختم کر دی۔

عدن جب لباس تبدیل کر کے آئی اقرب ٹرازور شرٹ میں ملبوس بیڈ پر لیٹا اپنے موبائل کے ساتھ لگا تھا عدن بیڈ کی دوسری طرف آ کر ٹک گئی اقرب نے اُسے لیٹتے دیکھ کر لائٹ آف کر کے ہاتھ بڑھا کر اُسے اپنے قریب کر لیا۔

بے فکر رہو پاس سونے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ اقرب نے مُسکرا کر کیا جُھک کر اُسکی پیشانی چومی اور بانہوں میں لے کر آنکھیں موند گیا جبکہ عدن عجیب سے احساسات میں گری اُسے اتنا قریب دیکھ کر کتنی دیر تک سو نہ سکی۔

Post a Comment

0 Comments