Tum Mere Nikah Main Ho by Muntaha Chohan Episode 02.
ہم آج۔۔ اپنے بیٹے شہیر خانزادہ کا رشتہ اپنی پیاری بیٹی عروج کے ساتھ طے کرتے ہیں۔ ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ شمسہ خالہ کے تو دل کی مراد برآئی۔
شہیر خانزادہ نے حیرت سے ماں کو دیکھا۔۔۔ جو عروج کو کیک کھلا رہی تھیں۔ اور وہ شرما کے کھارہی تھی۔
اے۔۔۔ایک ۔۔۔ منٹ۔۔۔ شاید ۔۔ کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔۔یہاں۔۔؟؟ شہیر نے ماں کی طرف مڑتے نہایت سنجیدگی سے کہا۔ سبھی کی نظریں اسٹیج پے تھیں۔
کیسی غلط فہمی بیٹا۔۔؟؟ آپ کا رشتہ طے ہوا ہے عروج کے ساتھ۔ بظاہر مسکراتےکہا۔ جبکہ اندر ہی اندر وہ پیچ و تاب کھا رہی تھیں۔
جب میں الریڈی نکاح میں ہوں۔ تو رشتہ کیسے طے کر سکتی ہیں آپ؟ شہیر کے ماتھے پے بل پڑے وہیں۔ حاسدین کے چہرے کھل اٹھے۔
وہ ختم ہوجاۓ گا۔۔۔ اس بچپن کے نکاح کی کوئی ویلیو نہیں۔ سپاٹ انداز میں کہا۔
آپ کے لیے۔۔۔۔! دوبدو جواب آیا۔ رافعہ خانم نے بیٹے کو حیرت سے دیکھا۔ جو انکے ساتھ سوال جواب کر رہا تھا۔ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے۔
میرے لیے میرا نکاح بہت اہمیت رکھتا ہے۔ مماجان۔۔۔! چاہے وہ بچپن میں ہی کیوں نہ ہوا ہو۔۔۔! ہر لفظ پے زور دیتے کہا۔ اور ایک نظر آنکھیں پھاڑے دیکھتی عروج پے ڈالی۔ اور اسٹیج سے نیچے اترتا چلا گیا۔ عروج کی آنکھیں جھلملا گئیں۔
نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔
0 Comments
Thanks for feedback