Rasam e Wafa by Noor ul Huda Complete Pdf Novel


Complete Urdu Novel in Pdf Rasam e Wafa by Noor ul Huda Based on Cousin Marriage and Rude Hero Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Mobile Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

کیوں آئے ہیں آپ یہاں؟ دانیہ کی آواز اسے ماضی سے باہر لائی۔ 

تمہیں لینے آیا ہوں۔ اب سے تم اس گھر میں نہیں رہو گی۔۔۔ اس نے سنجیدگی سے کہا۔ 

آج اتنے سالوں بعد آپ لوگوں ہم یاد آگئے پہلے کہاں تھے آپ لوگ جب میرا باپ مرا۔ جب مجھے اور میری ماں کو محتاجگی کی زندگی گزارنی پڑ رہی تھی۔ آپ لوگوں نے آج بھی بہت دیر کر دی میری ماں بھی چلی گئی ہے۔ اب کس حق سے آپ کے گھر جاؤں؟ دانیہ نے روتے روتے اس سے سوال کیا۔

حاشر سنجیدگی کے ساتھ اس کو بولتے سن رہا تھا۔ اس کے خاموش ہونے پر ایک قدم آگے بڑھ کر اس کے سامنے آیا۔

ہو گیا تمہارا؟ اب اپنا سامان لاؤ اور چلو میرے ساتھ کیونکہ تمہارے کسی سوال کا جواب دینے کا ابھی وقت نہیں ہے میرے پاس۔۔۔

اس کے دوٹوک لہجے پر دانیہ کو مزید غصہ آیا۔ 
میں آپ کے ساتھ کہیں نہیں جاؤں گی ؟
اس نے غصے سے کہا۔ 

میں زور زبردستی کا قائل نہیں ہوں اس لیے جو کہا ہے وہ کرو ورنہ میرے پاس اور بھی بہت طریقے ہیں تمہیں یہاں سے لے جانے کے مگر میں انہیں استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ 

اس کی ہٹ دھرمی دیکھ کر دانیہ اسے گھورتے ہوئے اپنے کمرے کی جانب چلی گئی کچھ دیر بعد وہ ایک چھوٹے سے بیگ کے ساتھ باہر آئی۔ 

Post a Comment

0 Comments