Kanch Ki Gurya by Qurat ul Ain Complete Pdf Novel


Kanch Ki Gurya by Qurat ul Ain.

This is novel based on Boss & Employee Love Story and Doctor Based story.

مشال کو بھی سنجیدہ سا اپنے آپ میں رہنے والا ارحم بہت اچھا لگتا تھا اسے ایسے ہی لڑکے پسند تھے جو اپنے آپ میں رہتے ہوں لڑکیوں کے پیچھے بلاوجہ نہ بھاگتے ہوں اسی لیے وہ ارحم کو پسند کرنے لگی تھی۔

وقت کا پنچھی اپنی رفتار سے اڑتا جا رہا تھا ایک سال اور بیت گیا کیا اور ان کی محبت اور پسندیدگی اک تناور درخت بن گئی لیکن دونوں ہی اسےاس بے خبر تھے دونوں ہی یہ بات نہیں جانتے تھے کہ دوسرا اس کے بارے کیا رائے رکھتا ہے ۔

مشال کیفےٹیریا سے گراؤنڈ کی طرف جا رہی تھی جب کسی نے اس کا راستہ روکا اس نے سر اٹھا کر دیکھا تو وہ اسے ایک سال جونئیر ہاشم تھا اس نے سائیڈ سے ہو کر گزرنا چاہا لیکن ہاشم پھر اس کے سامنے آگیا۔

کیا مسئلہ ہے تمہارے ساتھ کیوں میرے پیچھے پڑے ہو۔۔ کیوں ناک میں دم کر رکھا ہے۔۔ وہ غصے سے بولی۔

ارے ارے اتنا غصہ کیوں ہو رہی ہو میرے راستہ روکنے پر ہاشم نے مسکراتے ہوئے کہا۔

مجھے راستہ دو اگر نہ راستہ دیا تو۔۔ مشال نے اسے وارننگ دینے والے انداز میں کہا۔

تو کیا کر لوں گی۔ وہ بھنویں اچکاتا ہوا بولا۔

تم میں وہ کروں گی جو تم سوچ بھی نہیں سکتے وہ غصے سے بولی۔

اچھا جی اگر کسی اور نے راستہ روکا ہوتا تو۔۔ اگر وہ ارحم ہوتا تو۔۔۔ ہاشم کی بات پر مشال سلگ کر رہ گئی۔

دیکھو ہاشم میرے ضبط کو نہ آزماؤ مجھے راستہ دے دو اس نے اپنے غصے کو کنٹرول کرتے ہوئے کہا۔

نہیں دیتا جو کرنا ہے کر لو ہاشم اور پھیل کر کھڑا ہو گیا۔

یہ لو پھر۔۔۔ چٹاخ

Post a Comment

0 Comments