Ishq by Noor ul Huda Complete Pdf Novel


Complete Urdu Novel in Pdf Ishq by Noor ul Huda Based on Love Story Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Mobile Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

زوہان روم میں آکر بیڈ پر اوندھے منہ لیٹ گیا۔ اس کے ذہن میں ابھی بھی روشانے کا کہا جملہ گونج رہا تھا۔

زوہان احمد ! تم مجھے ایٹیٹیوٹ دیکھا رہے ہو ،تم ہو کیا اپنی مام کی کمائی پر عیش کر نے والا ایک گمنڈی انسان، مجھے بولڈ کہنے سے پہلے ذرا ایک بار اپنی ماما کو بھی دیکھ لو جو اپنا حسن کیش کرواتی پھرتی ہیں۔

الفاظ نہیں تھے زہر تھا جو اس کی سماعتوں میں انڈیلا گیا تھا۔ 15 سال پہلے اس کے بابا سے خلع لینے کے بعد اس کی ماما نے اپنا ماڈلنگ کا شوق پورا کیا۔ اچھے رسپانس پر وہ باقاعدہ اس پروفیشن میں آگئیں۔ زوہان اس وقت 8 سال کا تھا۔ اس کا باپ ملک سے باہر چلا گیا اور زوہان اپنی ماں کے ساتھ اپنے باپ کے گھر آگیا جو حق مہر میں خولہ بیگم نے ریحان سے لکھوایا تھا۔

زوہان چاہ کر بھی لوگوں کے منہ بند نہیں کروا سکتا تھا۔ اس نے اپنے ڈیڈ سے رابطہ کیا تو اسے معلوم ہوا ایک سال پہلے وہ اس دنیا سے چلے گئے مگر جاتے جاتے انہوں نے اپنا سب کچھ زوہان کے نام کیا تھا۔ 

اس سب سے چھٹکارا حاصل کرنا اب اس کے لئے ضروری ہو گیا تھا۔ اس کا ارادہ ریحان کا کاروبار سنبھالنے کا تھا۔ پچھلے ایک سال سے وہ ایک نوکری کر رہا تھا۔ اس کی ماں اپنا پروفیشن چھوڑنے کو تیار نہ تھی تو اس نے انہیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments