Dekh Ye Hansta Howa Mousam by Ume Laila Complete Pdf Novel


Dekh Ye Hansta Howa Mousam by Ume Laila.

This is novel based on Second Marriage, One Sided Love Based and After Marriage Love Story Based. Dekh Ye Hansta Howa Mousam Complete Novel Posted on Novel Bank.

وہ باہر نکلی تو انصر نے اسکا ہاتھ پکڑا۔ ذٍروا وہاٹس رونگ ود یو؟ ایسا کیوں بیہیو کررہی ہو۔

مسٹر انصر عظیم۔۔۔۔ ذٍروا نے اپنا ہاتھ چھڑوایا۔۔ تم نے مجھے پالیا مگر میری محبت تمہیں نہیں پاسکتے۔

اسکے الفاظ زہر میں بجھے ہوئے تیر تھے گویا انصر کو اپنا دل ڈوبتا ہوا محسوس ہوا۔ جس لڑکی کو پہلی نظر میں ہی دل دے بیٹھا تھا جس کے لئے اسنے اپنے نیندیں گنوائیں تھیں آج وہ لڑکی اسکی محبت کو دھتکار رہی تھی۔ آخر کیوں ذروا؟ اسنے بمشکل لب کھولے۔

کیا آپ جانتے نہیں کہ میں عمر کی امانت ہوں وہ اب کی بار اسکا لہجہ بھیگا ہوا تھا۔

زٍروہ عمر اب اس دنیا میں نہیں ہے۔ وہ اسے روتے ہوئے نہیں دیکھ پارہا تھا۔

وہ بھلے ہی اس دنیا میں نہیں ہے مگر آج بھی وہ مرے دل میں زندہ ہے۔ میں اسکی جگہ کسی کو نہیں دے سکتی وہ بیڈ کے کنارے پہ بیٹھی سسکی۔

ذروا پلیز تم رو تو نہیں میں تمہارے دل سے عمر کو نکالنے کا نہیں کہونگا کبھی بھی۔ وہ دھیرے سے بولا

می نے نکاح کیا ہے تم سے تمہارے دکھ آج سے میرے ہیں۔ میں تمہیں تنگ نہیں کرونگا یہ میرا وعدہ ہے تم سے۔ اور انصر عظیم کو وعدے نبھانے بخوبی آتے ہیں۔ یہ کہتا ہوا وہ رکا نہیں اور دروازا آہستہ سے کھولتا ہوا کمرے سے نکل گیا۔

Post a Comment

0 Comments