Complete Urdu Novel in Pdf Be Parwah Saiyaan by Amina Baloch Based on Forced Marriage and Second Marriage Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Mobile Free Pdf Posted on Novel Bank.
وہ پتا نہیں کیسے رات کے اندھیرے میں شہر سے گاؤں آئی تھی۔ اسے خود کا بھی ہوش نہیں تھا اسے جب پتا چلا کہ اس کے شوہر کی دوسری شادی ہورہی ہے۔ وہ مسلسل رو رہی تھی گاڑی کچے سڑک پہ چل رہی تھی۔
اس کے سامنے اپنے کیے گئے ساری غلطیاں ایک کرکے فلم کی طرح چل رہی تھی اسے کسی چیز کا ہوش نہیں تھا وہ بس کسی طرح اپنے کیے گئے غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہتی تھی۔
آج اس کے چہرے پہ کوئی غرور نا تھا وہ ایک بے بس سی بیوی لگ رہی تھی۔ ایک ایسی لڑکی جو اپنا سب کچھ کھو چکی تھی۔ وہ آج خالی ہاتھ تھی وہ کسی اور کے در پر سوالی بن کر جارہی تھی۔
اس کی ٹوٹی بکھری حالت دیکھ آج اس کے دشمنوں کو بھی اس پہ رحم آجاتا۔ اس کے ضمیر نے اسے جھنجھوڑا کیا وہ اس کے قابل تھی۔ کیا کچھ نہیں کیا تھا اس نے اس کے ساتھ۔ اسے بے عزت کیا۔ اس کے عزت نفس کو اچھالا۔ اس کے فیملی والوں کو گالی دی۔
وہ بس کسی طرح وہاں پہنچنا چاہتی تھی اپنے کیے کی معافی مانگنا چاہتی تھی لیکن شاید قسمت کو یہ منظور نا تھا۔
وہ مسلسل کال ملا رہی تھی لیکن سامنے والا اٹھا ہی نہیں رہا تھا۔ وہ موبائل رکھنے ہی والی تھی کہ سامنے والے نے اس بات فون اٹھا لیا۔
ہیلو۔۔۔ اس کی آواز سن کر وہ اور بھی رونے لگی۔
ہیلو عبید۔۔۔ وہ روتے ہوئے بولی
تم نے فون کیوں کیا۔۔۔ وہ غصے سے بول کے فون کٹ کرنے والا ہی تھی کہ اس کی دلخراش چینخیں موبائل میں گونجی تھی۔
وہ فون پہ بات کرتی آمنے سامنے کا سارا بھول چکی تھی۔ اس کی گاڑی کو سامنے سے آتی ٹرک کچل کر جاچکی تھی۔ اس کی گاڑی سڑک سے پلٹ کر وہی درخت سے ٹکرائی تھی۔ اس کے آنکھوں کے سامنے اندھیرہ چاہ چکا تھا۔
اس نے بند آنکھوں میں آخری بار اس کا عکس دیکھا تھا اور آنکھیں شاید ہمیشہ کے لیے بند ہوچکی تھی۔
ہیلو تم ٹھیک تو ہو نا یہ سب مزاق تھا پلیز کچھ کہو۔۔ سامنے والا مسلسل بولے جارہا تھا لیکن سننے والا اب شاید سننے کے موڈ میں نہیں تھا۔
فون ہاتھ سے چھوٹ کے وہی گاڑی کے پاس گر چکی تھی۔
0 Comments
Thanks for feedback