Teri Deewangi Mera Junoon by Hurain Fatima Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel Teri Deewangi Mera Junoon by Hurain Fatima Based on Strong Heroine and Romantic Funny Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Pdf Books and Novels Free Download.

ماننا تو تمھارے باپ کو بھی پڑے گا ورنہ ہم تمھارا اس کالج میں جینا حرام کر دیں گے۔۔۔۔۔

میرے بابا کو درمیان میں لا کر تم لوگوں نے اچھا نہیں کیا،اپنے بابا کی انسلٹ سن کر فاحا کا غصہ سوا نیزے پر پہنچ چکا تھا۔۔۔۔۔۔

چل احمد گانا لگا اب یہ ڈانس کرے گی، آبص نے پاس کھڑے اپنے دوست کو کہا۔۔۔۔۔

کیونکہ وہ لوگ گیٹ کے پاس ہی کھڑے ریگنگ کر رہے تھے اس لیے فاحا کا سامان پکڑ کر بولے جب تک تم ڈانس نہیں کرو گی ہم تمھیں کالج میں داخل نہیں ہونے دیں گے اور آبص فاحا کے آگے بازو پھیلا کر کھڑا ہو گیا۔۔۔۔۔۔

آبص کی اس حرکت پر فاحا مسکرا دی اور ان سب کو کچھ بھی سمجھنے کا موقع دیے بغیر آبص کے بازوؤں کے نیچے سے نکل کر اندر کی طرف دوڑ لگا دی، اور ہانک لگائی ہمت ہے تو روک کر دکھاؤ۔۔۔۔۔۔۔ فاحا کے یہ کہنے کی دیر تھی کہ ان سب نے بھی فاحا کے پیچھے دوڑ لگا دی۔۔۔۔۔۔۔

اب فاحا آگے آگے اور وہ سب لوگ فاحا کے پیچھے پیچھے تھے۔۔۔۔۔۔۔

فاحا نے ان لوگوں کو خوب دوڑ لگوائی اور پھر پورے کالج کا ایک راؤنڈ لگوانے کے بعد واپس آکر اسی جگہ پر کھڑی ہوگئی۔۔۔۔۔۔

وہ لوگ بھی گرتے پڑتے آکر اسی جگہ پر بیٹھ گئے۔۔۔۔۔۔

ان سب سے فاحا کو تو کچھ بھی نہیں ہوا کیونکہ وہ ایک ایتھلیٹکس چیمپئن کے ساتھ ساتھ جمناسٹر بھی تھی۔۔۔۔۔۔

اس لیے اس کا سٹیمنا کافی اچھا تھا۔۔۔۔۔۔
سٹوڈنٹس کو اپنے اوپر ہنستا ہوا دیکھ کر آبص جلدی سے اپنے دوستوں کو بولا اسے تو میں چھوڑوں گا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا ہوگا جب شعلوں سے آندھی ٹکرائے گی اور محبت دیوانی ہوجائے گی۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments