Saltanat e Ishq by Sadaf Aslam Complete Pdf Novel


Complete Urdu Novel in Pdf Saltanat e Ishq by Sadaf Aslam Based on Forced Marriage, Rude Hero, Islamic and Friendship Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

وہ میری شادی آپ سے آپ کی مرضی کے بغیر کروا دی ہے نا میں جانتی ہوں آپ مجھے پسند نہیں کرتے رابی نے ایک دفعہ بتایا تھا کے آپ کو ایک لڑکی پسند ہے۔۔۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ میں آپ پر زبردستی مسلط کر دی جاؤں۔۔۔ 
نور انگلیوں سے کھیلتی ہوئی نظریں جھکائے ہوٸے بولی

دریاب نے ایک لمبی سانس لی اور مسکرا دیا۔۔۔ ہائے قسمت کیا کیا جاسکتا ہے خیر افسوس۔۔ دریاب اُسے مسکرا کر دیکھتا ہوا بولا اس کی نظریں زمین پر تھی جیسے کچھ ڈھونڈ رہی تھی 

آپ کو بہت محبت تھی اُس سے؟ نور نے دکھی انداز میں پوچھا

ہہہممم محبت تو بہت چھوٹا لفظ ہے مجھے تو عشق ہے اُس سے دریاب بولتا ہوا بیڈ پر بیٹھ گیا 

ابھی بھی ہے؟ اُس نے پوچھا 

عشق ہے کوئی بخار نہیں جو دوائی سے اتر جائے گا۔۔ وہ طنزیہ بولا 

لیکن اُس کی تو شادی ہوگئی ہے۔۔ نور نے کہا 
میری بھی تو ہوگئی ہے دریاب اُسی کے انداز میں بولا 
آپ کی تو زبردستی ہوئی ہے نا۔۔۔ نور نے رو دینے والی ہوکر کہا 
شاید اُس کی بھی زبردستی ہوئی ہو۔۔۔ دریاب پھر اُسی کے انداز میں بولا۔۔۔ آپ کو دکھ نہیں ہوتا؟ نور نے پوچھا
 
ہوتا ہے نہ بہت زیادہ۔۔ کہاں میری شادی اُس سے ہونی تھی اور اب کہاں تم سے ہوگئی خیر زندگی کا دستور ہے ہم کیا کرسکتے ہیں دریاب پکا آج اسے رلانے والا تھا۔۔۔ یہ سن کے وہ خاموش کھڑی رہ گئی

آپ مجھے چھوڑ کر اسے اپنا لیں۔۔۔ نور کے دل میں ناجانے کیا آیا جو وہ یہ بول پڑی
 
آج کہہ دیا ہے تم نے یہ اور میں نے سن بھی لیا ہے لیکن آئندہ نہ تم یہ کہو اور نہ میں یہ سنو سمجھی تم وہ سختی سے بولا اور کمرے سے چلا گیا 

کیا عجیب کھڑوس بندہ ہے ایک طرف اپنی محبوبہ کی محبت میں پاگل ہورہا ہے اور دوسری طرف مجھے ہی ڈانٹ کر چلا گیا بھلائی کا تو زمانہ ہی نہیں ہے اب بھگتے ساری زندگی مجھے ہونہہہ

Post a Comment

0 Comments