Dua e Ishq by S Merwa Mirza Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel Dua e Ishq by S Merwa Mirza Spiritual, Patriotic, Friendship Based, Cousin Based, Full of Suspense, Love Rumance and Deep Emotions Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

آپ مجھے کسی دن شاک دے کر ہی مار ڈالیں گے، میں کیسے بیاں کروں مبین کے آپ کے ساتھ نے نیلم کو کس قدر معتبر کر دیا ہے۔ یہ سب تو میری خواہشوں سے کہیں بڑھ کر ہے، آپ ہی کافی تھے مگر اللہ نے مجھے آپ سے جڑی ہر مبارک شے سونپ دی۔ وہ سب خواب، وہ سارے جذبے مجھ گناہ گار پر تبھی اترے کیونکہ مجھے آپ جیسے پاکیزہ مرد کے لیے مقدس بنایا جانا تھا، آپ کے لائق بننے کے لیے نیلم کو نکھرنا تھا۔ دنیا کے ہر رنگ کو خود پر سے اتار کر آپکے رنگوں میں رنگنا تھا۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں آج اسی خواب میں کھڑی ہوں جس خواب نے مجھے ہمیشہ زندگی دی ہے

آج مبین عارض سکندر صرف اظہار سننے کا تمنائی تھا اور جس طرح نیلم کے ہر انداز سے شدتیں جھلک رہی تھیں، اسے محسوس ہوا کہ آج اسے کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہیں۔

لیکن شہزادی کے اس اعتراف کے بعد، مبین عارض کے مسخور کن لمس نے اسے جکڑنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔

آپ خوش ہیں؟

کس قدر عاجزی سے یہ سوال کیا گیا، ابھی وہ جواب دینے ہی لگی کہ محترم نے اگلا ستم کر دیا۔

Post a Comment

0 Comments