Bus Ek Nazar by Noor ul Huda Novel Episode 02


Online Urdu Novel Bus Ek Nazar by Noor ul Huda Based on Strong Heroine and Love Story Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Pdf Posted on Novel Bank.

نو وے مام! مجھے ابھی شادی نہیں کرنی اس لئے اس ٹاپک کو تو رہنے دیں۔

ڈنر کے بعد وہ گارڈن میں شازمہ بیگم کے ساتھ چہل قدمی کر رہا تھا جب ان کے شادی کی بات چھیڑنے پر اس نے فوراً ری ایکشن دیا تھا۔

ابھی نہیں کرنی تو کب کرنی ہے؟ اتنی اچھی لڑکی ہاتھ سے نکل جائے گی تب؟

شازمہ بیگم کی بات پر اس نے صدمے سے انہیں دیکھا۔

مام! لڑکی بھی پسند کر لی آپ نے؟
عادل حیرت زدہ رہ گیا تھا۔

ہاں! سامنے والے گھر میں رہتی ہے میری بہت اچھی دوست ہے۔

مام! کم ازکم لڑکی تو اوور ایج نا ڈھونڈیں۔
عادل نے چڑ کر کہا تو اس کی بات کا مطلب سمجھتی اس کے کندھے پر تھپڑ مارتی ہنسی تھیں۔
اوور ایج نہیں ہے تم سے تو چھوٹی ہی ہے نالائق
نالائق بھی ہے؟

عادل پتھر کی بنی چیئر کے اوپر کے چڑھ کر بولا تھا۔ مقصد اپنی ماں کو مزید تنگ کرنا تھا۔

عادل پیٹو گے مجھ سے تم۔ بہت اچھی لڑکی ہے وہ۔مجھے بہت پسند ہے ۔

مام! ضروری تو نہیں کہ جو آپ کو پسند ہو وہ مجھے بھی پسند آئے۔

آسمان کی جانب دیکھتا وہ بولا تھا۔ ذہن میں ایک شبیہ ابھری تھی،چہرے کی مسکراہٹ گہری ہوئی تھی۔

کل تم اس سے ملو گے لازمی! مجھے پورا یقین ہے میری پسند تمہیں ضرور پسند آئے گی۔

نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔ 

Post a Comment

0 Comments