Ana Parast by Yusra Complete Pdf Novel Download


Online Urdu Novel Ana Parast by Yusra Based on Rude Hero and Love Story Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Pdf Books and Novels Free Download.

تمہاری اوقات ہے یہاں بیٹھنے کی؟؟؟ وہ اتنی زور سے دھاڑا کہ اسکا دل کانپ اٹھا۔۔۔

ڈیپ ریڈ شرارے میں ملبوس وہ بیڈ پر بیٹھی اپنے شوہر کا انتظار کر رہی تھی جس سے کچھ دیر پہلے اسکا نکاح ہوا تھا اسکا دل کسی سوکھے پتے کی طرح کانپ رہا تھا۔۔۔ وہ ویسے ہی گھبرائی سہمی اسکا انتظار کر رہی تھی کہ اسکا شوہر روم میں داخل ہوا وہ دروازہ کھولتے ہی تیزی سے اسکی طرف لپکا اور جھٹکے سے اسے بازو سے کھینچ کر اپنے سامنے کھڑا کیا۔۔

 چٹاخ۔۔۔۔ وہ اسے تھپڑ سے نوازتا زہریلے الفاظ اسکی سماعتوں سے گزار رہا تھا۔۔

زندگی عذاب کر دونگا تمہاری موت مانگو گی تم 

اس نے جھٹکے سے اسکا ہاتھ پکڑا اور اسے کھینچتا ہوا روم سے باہر لے آیا وہ سہمی چڑیا کی طرح اسکے ساتھ کھنچتی چلی جا رہی تھی سیڑھیوں سے اترتے وہ اسے حال میں لے آیا جہاں مہمان گپ شپ میں لگے ہوئے تھے اسکا پورا خاندان اس وقت حال میں موجود تھا۔۔ اس نے گرفت ڈھیلی کر کے تقریباً اسے پھینکتے ہوئے اپنی ماں سے کہا۔

یہ کیا کر رہی تھی میرے روم میں؟؟؟ اسکی اوقات ہے میری کمرے میں قدم رکھنے کی؟؟ اسکی دھاڑ سے اسکی بہن تک کانپ اٹھی جو پہلی بار اپنے بھائی کا ایسا روپ دیکھ رہی تھی۔

یہ تمہاری ہی پسند تھی مت بھولو
اسکی ماں نے نخوت سے کہا

پسند تھی اب نہیں ہے!!!! اینڈ مائنڈ اٹ یہ مجھے اپنے روم میں نظر نہ آئے۔۔۔۔۔ وہ اسےقہر برساتی نظروں سے گھور کر اپنے روم میں چلا گیا دروازہ بند کرنے کی آواز نیچے تک سنائی دی۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments