Youn Milo To Kabhi by Anila Kanwal Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel Youn Milo To Kabhi by Anila Kanwal Based on Cousins, Love Story, Funny and Romantic Complete Pdf Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Novel available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Free Pdf Urdu Books and Urdu Stories Download.

السلام عليكم پاپا۔۔۔
حسام اپنے باپ انور علی کے سامنے کھڑا تھا۔۔ 
کہاں تھے۔۔۔
کوئی خبر بھی ہے۔۔۔
کتنے پریشا ن تھے ہم۔۔۔
انور نے غصّے سے حسام کو ڈانٹا۔۔۔ مگر ساتھ کھڑی لڑکی کو دیکھ کر چپ کر گے ۔۔۔
پاپا 
یہ راحیلہ ہے۔۔۔
میں اس سے بہت پیار کرتا ہوں۔۔ 
اور میں نے شادی کر لی۔۔۔
حسام نے راحیلہ کا ہاتھ تھام کر کہا ۔۔۔
 کیا بکواس کر رہے هو۔۔۔
پتا ہے ناں اس ویک بزنس پارٹنر ابرار احمد کی بیٹی کے ساتھ تمہری منگنی ہے۔۔۔
انور نے حسام کی بات پر غصّے سے کہا۔۔۔
 پاپا۔
معاف کر دیں۔
لیکن میں نے اپنی مرضی سے شادی کر لی ہے۔۔۔۔
اب کچھ نہیں هو سکتا۔۔۔
حسام نے سر جھکا کر کہا۔۔۔
 حسام
ابھی اور اسی وقت اس لڑکی کو طلاق دو۔۔۔
اور دفع کرو یہاں سے۔۔۔
ورنہ مجھ سے برا کوئی نهی هو گا۔۔۔
انور نے تپ کر کہا۔۔۔
یہ سن کر راحیلہ کانپ گئی۔۔۔
مگر حسام نے مضبوطی سے ہاتھ پکڑ لیا۔۔۔
 پاپا 
عزت سے نام لیں۔۔
بیوی ہے میری۔۔۔
میری عزت ہے اب۔۔۔
مجھ سے برداشت نہیں هو گا۔۔
اگر آپ ایسے گندے الفاظ استعمال کریں گے۔۔۔
حسام نے غصّے مگر تمیز سے کہا۔۔۔
 عزت۔۔۔
ہاہاہا۔۔۔
عزت ایسے بے عزت طریقے سے نہیں گھر میں لائی جاتی۔۔۔
جہاں سے لے هو وہی چھوڑ آؤ ۔۔۔
انور نے طنز کے تیر چلا تے ہوے کہا ۔۔۔

Post a Comment

0 Comments