Tumhara Milna Bhi Khoob Hai by Yumna Ahmad Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel in Pdf Tumhara Milna Bhi Khoob Hai by Yumna Ahmad Innocent Hero and Materialistic Heroine Based, Funny and Love Story Based Eid Special Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Free Pdf Urdu Books and Novels Download.

اماں کو بھی پتہ نہیں کیا ہے روز بھیج دیتی ہیں۔ آج اماں سے صاف کہہ دوں گی مجھے نہیں جانا آئیندہ ان کے گھر بڈھی کہیں کی۔" وہ سلمی خالہ کے گھر سے واپس آرہی تھی اور ساتھ میں خالہ کو کوس بھی رہی تھی جو روز اسے بلوا کر گھر کے سارے کام اس سے کرواتی تھیں۔ ابھی وہ اپنے خیالوں میں خالہ کو برا بھلا کہہ رہی تھی جب اس کی نظر سامنے پڑی تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ سامنے سے بکروں کی ٹولی اسی کی طرف آرہی تھی۔ اس کی خوف سے آنکھیں پھیل گئیں۔ 

بکرے وہ بھی کھلے ہوئے۔

اس سوچ کے آتے ہی وہ ڈر کے مارے کانپنے لگی اور ادھر ادھر اپنے جائےفرار کے لیے نگاہ دوڑائی تو اسے ایک گھر کا گیٹ کھلا ہوا نظر آیا۔ اس نے ایک نگاہ پھر سے سامنے ڈالی تو ایک بکرا ڈورتا ہوا اس کی طرف آرہا تھا۔ تب ہی اس نے ایک زوردار قسم کی چیخ ماری اور بنا کہیں دیکھے اس کھلے گیٹ والے گھر کے اندر گھس گئی۔

Post a Comment

0 Comments