Tum Hoty Ho Kon Mere by Warda Zohaib Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel Tum Hoty Ho Kon Mere by Warda Zohaib Social Romantic Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Novel available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Free Pdf Urdu Books Download.

اس نے الارم بند کیا اور ایک جھٹکے سے اٹھ کھڑی ہوئی۔ وہ اتنی اچھی نہیں تھی کہ اتنے سویرے جاگتی۔ لیکن آج اسے ہر حال میں "بھوت" سے پہلے جاگنا تھا۔ سات بجے "بھوت" کے جاگنے کا وقت تھا۔ اس سے پہلے کہ وہ ناشتے کی ٹیبل پر موجود ہوتا۔ اسے اس کی نظروں سے چھپ کر یونیورسٹی کے لیے نکلنا تھا۔ وہ اٹھی اور جلدی سے واش روم گئی منہ پر پانی کے چھینٹے مارے۔ لباس تبدیل کیا ۔ نیلی جینز پر سیاہ رنگ کا کرتا جو کہ گھٹنوں تک آ رہا تھا اور سیاہ رنگ کا دوپٹہ پہنا۔ قدیم ٹیلی فون کی تاروں پر جیسے گھنگریالے بال اونچی پونی ٹیل میں باندھے۔ میک اپ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔۔

 اگر "بھوت" نے دیکھ لیا تو صلواتیں سنائے گا۔میک اپ کا تھوڑا سا سامان اس نے اپنے بیگ میں ڈالا۔ یہ بیگ اس نے کچھ دن پہلے خاص کر یونیورسٹی جانے کے لیے خریدا تھا۔ اپریل کا مہینہ تھا۔ ایسا لگ رہا تھا موسم سرما وقت سے پہلے ہی آ رہا ہے۔ اس نے چپل پہنی اور آہستہ سے دروازہ کھولا۔ لاؤنج میں جھانکا کہ کہیں "بھوت" ناشتے کی ٹیبل پر تو موجود نہیں ہے۔ اس نے دیکھا وہ سیڑھیوں سے اتر تا آرہا ہے تیزی سے اپنی ٹائی ٹھیک کرتا ہوا غالباً وہ آفس جانے کے لئے تیار تھا

 منحوس آدمی۔۔ آج 10 منٹ پہلے ہی جاگ گیا۔
اس نے آہستہ سے دروازہ بند کیا۔ فرار کا کوئی اور راستہ ڈھونڈنے لگی۔ اس کے کمرے سے ایک کھڑکی پیچھے کچن کی طرف کھلتی تھی۔ اس کھڑکی میں سلاخیں نہیں لگی ہوئی تھیں۔ کمرے کی باقی دونوں کھڑکیوں میں سلاخیں تھیں۔ کھڑکی چھوٹی تھی وہ جائزہ لینے لگی کہ اس کو پھلانگ سکتی ہے یا نہیں۔

میں بھی تو چھوٹی سی ہوں
اس نے زیر لب کہا اور کھڑکی پھلانگنے کی کوشش کی اور کامیاب بھی ہو گئی۔

Post a Comment

0 Comments