Masjoon by Zaid Zulfiqar Complete Pdf Novel Download


Online Urdu Novel Masjoon by Zaid Zulfiqar Makafat e Amal Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Novel available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Free Pdf Books Download, Novel in Pdf.

اسے ایک کہانی کی تلاش تھی۔ 

ایک ایسی کہانی جو ہر پڑھنے والے کو اندر سے ہلا دے۔ ہر کہانی سے منفرد ایک منفرد کہانی جو اپنی مثال میں بے مثال اور ایک ایسی داستان جو اسے راتوں رات شہرت کے آخری آسمان سے بھی اوپر لے جاۓ۔ 

اس کہانی کی تلاش میں وہ گاؤں گاؤں، شہر شہر بھٹکتا پھرا تھا۔ نام بدل بدل کر۔۔۔۔۔

پھر اسے اپنی کہانی مل گئی تھی۔ اپنی کہانی کا مرکزی کردار مل گیا تھا۔

اس رات جب وہ چھت پر موجود تھا، وہ لڑکی اسے دکھائی دی جو انتہائی جذب سے اسے دیکھ رہی تھی۔ وہ بھی اسے دیکھتا رہا۔ اگلی۔ شام پھر وہ چھت پر آئی تو وہ چھپ گیا۔ وہ بے قراری سے اسے ڈھونڈتی رہی۔ وہ روز یونہی کرتا، چھپ کر اسے روز یونہی خود کو کھوجتے دیکھتا۔ پھر ایک روز وہ اسے دردِ زہ کی حالت میں ملی۔ اسے دیکھتے ہوۓ۔۔۔

ایک دلچسپ کہانی جو بنتی چلی گئی۔ ایک لڑکی جو کسی اور کی تھی اور کسی اور کا ہونا چاہتی تھی۔ وہ نظریں جھکاۓ بنا اسے تکتی رہی اور وہ اسے۔ اسکی نظروں میں سے کہانی کے لفظ چنتا اور صفحے بھرتا رہا۔ لفظ ملتے گۓ۔ کردار جڑتے گۓ اور کہانی بنتی گئی۔ وہ لڑکی، اس کا شوہر اور وہ خود۔۔۔ معاملہ بڑھتا گیا۔ اس لڑکی کے شوہر سے وہ پٹ بھی گیا۔ ایک عورت کو کچھ پیسے دے کر اس نے خالہ کا کردار کروایا۔ اور اس رات جب وہ اسے مسجد کے پاس ملی، وہ اسے واپس لے آیا۔ وہ اب کلائمکس چاہتا تھا۔ انتہا تک لیکن نجانے وہ لڑکی کیسے پلٹ گئی۔ پر خیر تھی۔ انت وہ خود بھی کر سکتا تھا۔

Post a Comment

0 Comments