Ek Sitam Aesa Bhi by Momina Shah Complete Pdf Vani Novel Download


Online Urdu Novel Ek Sitam Aesa Bhi by Momina Shah Vani Based, Village Based, Feudal Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Urdu Novel Available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Free Pdf Urdu Books Download.

جس شخص نے گولی چلائی تھی، اس شخص کو سب لوگ جانتے تھے وہ انکے گاؤں کا ہی تو بندہ تھا۔ حیات عالم ایک عام کسان تھا پر ایک عام سے کسان کی ایک جرآت اسے کتنی بھاری پڑنے والی تھی شاید اس بات سے وہ کسان بے خبر تھا۔ 

وہی ہوا جو ایسے علاقوں میں ہوتا تھا۔ پولیس آئی اپنے علاقے کا معاملہ کہہ کر انہیں چلتا کردیا۔ اور پھر جرگہ بٹھایا گیا، جرگہ میں حیات عالم کی بیوی کو بلایا گیا، جرگہ میں پیسوں یا پھر ونی خون بہا کو رکھا گیا۔ جس میں سے چوہدریوں نے خون بہا کا انتخاب کیا کیونکہ انکے بھائ اتنا ارزاں تھوڑی تھا کہ اسکا قتل چند نوٹوں کے واسطے معاف کردیتے۔

خون بہا میں حیات عالم کی بیٹی میرب حیات عالم کو ونی کر دیا گیا میرب حیات عالم کا نکاح چوہدری بہروز سے کر دیا گیا۔ اور پھر ایک بار پھر وہی خون بہا کی داستان شروع ہوگئی جو شاید ان جاگیرداروں کے ہاں برسوں سے چلتی آرہی تھی۔

Post a Comment

0 Comments