Ek Hai Afat by Bint e Hawa Complete Pdf Novel Download


Online Urdu Novel Ek Hai Afat by Bint e Hawa Based on Naughty Heroin and Funny Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Urdu Novel available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Free Pdf Books Download.

شرفو شرفو۔۔۔۔۔۔ وہ روم میں آتا زور زور سے چلانے لگا بچارہ شرفو بھاگتا ہوا کمرے میں گیا مگر سامنے اپنے غصے سے بھرے صاحب کی حالت دیکھ کے ہنسی روکنا مشکل ہوگیا مگر ڈرتے ہوئے بولا 

جی صاحب۔۔۔۔۔

 صاحب کے بچے پانی کھولو جلدی۔۔۔۔۔ شرفو بھاگتا ہوا باہر نکلا اور پانی کھولا جو کسی نے باہر سے بند کیا تھا۔۔۔۔

 پوری بوتل شیمپو کی سر پہ ڈال کے اسنے گھنٹہ لگا کے سر دھویا مگر سمیل ابھی بھی آرہی تھی۔۔۔۔ اسے انڈوں سے الرجی تھی چھنکیں اسکو پاگل کر رہی تھی۔۔۔۔ شازیب سوچ کے رہ گیا کہ گھر میں سب کو معلوم تھا پھر یہ حرکت کس نے کی وہ بھی اسکی موجودگی میں اسکے کمرے میں گھس کے کیونکہ رات جب سونے سے پہلے اسنے شاور لیا تھا تو وہاں شیمپو ہی تھا مگر اب انڈے۔۔۔ پرفیوم کی سپرے خود پہ کرتے اسکے ذہن میں ایک ہی آفت کا نام آیا تو اسکا پارا ہائی ہوا۔۔۔ تن فن کرتا وہ خالہ کے گھر داخل ہوا مگر سامنے کسی کو نہ پا کر سیدھا آفت کے کمرے میں گیا۔۔۔ اسکو گہری نیند میں دیکھ کے شازیب حیران ہوا۔۔۔ یہ بھی نہیں تھی تو پھر کون ہو سکتا ہے عارب تو گھر ہے ہی نہیں۔۔ وہ آہستہ سے بولتا دروازہ بند کرتا واپس مڑا۔۔ 

دروازہ بند ہوتے ہی اسنے پٹ سے آنکھیں کھولی اور شرارتی مسکراہٹ سجائی۔۔۔۔۔ ابھی کہا شوہر جی ابھی تو شروعات ہے۔۔۔۔۔ وہ مسکراتی سونےلیٹ گئی۔۔۔۔ آج مسٹر غصیلے کو لیٹ کراکے اسے دلی سکون ملا تھا

Post a Comment

0 Comments