Online Novel Deewana Howa Ye Dil Mera by Zanoor Gangster Based and Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Urdu Novel Available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Free Pdf Urdu Books Download. Novel in Pdf.
امو آپ کو پتا ہے نہ ابھی میرے شوز، اوور کوٹ اور میرا بھالو بھی خریدنے والا رہتا ہے
مہرماہ نے ٹی وی لاؤنچ میں آتے ہوئے کہا جہاں آرزو بیگم کوئی ڈرامہ دیکھ رہی تھی
اس کی بات سن کر آرزو بیگم نے فورا ٹی وی بند کیا اور اسے اپنے ساتھ بٹھایا اور کہا
چندا آپ کو جو لینا ہے آپ اس کی ایک لسٹ بنا لو اس طرح آپ کو کچھ بھولے گا بھی نہیں اور بھالو جو یہاں ہے آپ کا وہ لے جاو
امو وہ یہاں آپ لوگوں کے ساتھ رہے گا اور میں نیا لوں گی پلیز امو اور میں نے کالے رنگ کا بھالو لینا ہے
مہرو نے معصوم سا منہ بنا کر کہا
اس کو ایسے منہ بناتا دیکھ آرزو بیگم کو اس پر بے اختیار پیار آیا
میری چندا جو کہے گی ہم وہ ضرور لیں گے اور آپ کے بابا نے آپ کا اکاؤنٹ بنا دیا ہے اس میں آپ کے پیسے ہیں آپ کو جس چیز کی ضرورت ہو وہ وہاں سے خرید لینا
0 Comments
Thanks for feedback