Ruswa Kar Diya Khud Ko by Wajeeha Gull Novel Last Episode


Online Urdu Novel Ruswa Kar Diya Khud Ko by Wajeeha Gull Social Reform Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Urdu Novel in Pdf Posted on Novel Bank Free Pdf Urdu Books.

کچن میں شیلف پر چڑھ کر دونوں پیر نیچے لٹکائے بیٹھے زوار نے ایک بار پھر مسکراتی نظروں سے نگار کو دیکھا تھا جو پیٹ پر ہاتھ رکھے ہنسی سے بے حال ہو رہی تھی دراصل ابھی کچھ دیر پہلے ہی زوار نے اسے انعم کی بیوقوفی کی داستان سنائی تھی اس نے نگار کو بھی بتا دیا تھا کہ کیسے وہ زوار کے سامنے شہریار کو اپنا بیٹا ظاہر کر رہی تھی۔

"بھائی کیا سچ میں ایسا ہی کہا اس نے؟"
نگار نے ایک بار پھر حیرت بھرے لہجے میں ہنسی کے درمیان پوچھا تھا۔

"نہیں میں کب سے یہاں بیٹھا تم سے جھوٹ بول رہا تھا اس نے ایسا کچھ نہیں کہا"
زوار نے جواباً اسے مصنوعی غصے سے بولا تھا اس کے جواب پر دھیرے سے ہنستے ہوئے نگار اچانک ہی خاموش ہوگئی تھی اس کے لب یکدم ہی سمٹ گئے تھے اور وہ کسی گہری سوچ میں گم ہوگئی تھی۔

"یہ اچانک تمہیں کیا ہو گیا اب؟ خیریت ہے کوئی پریشانی کی بات تو نہیں؟"
 اچانک ہی اسکے تاثرات بدل جانے پر زوار نے فکرمندی سے اس سے پوچھا تھا۔

"نہیں بھائی کچھ نہیں , بس ویسے ہی دل اداس سا ہوگیا ہے"
نگار نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے جواب دیا تھا۔

"انسان بلاوجہ تو کبھی بھی اداس نہیں ہوتا مگر ٹھیک ہے اگر تم اپنے بھائی کو بتانا نہیں چاہتی تو کوئی بات نہیں"
زوار نے خفگی کے ساتھ کہا تھا۔

"نہیں , نہیں بھائی آپ کو اپنی ہر پریشانی نہیں بتاؤں گی تو اور کسے بتاؤں گی دراصل میں انعم کےبارے میں سوچ کر اداس ہو گئی تھی"
نگار نے جواب دیا تھا۔

"یہی لڑکی انعم نہ جس کے بارے میں ابھی ہم دونوں بات کر رہے تھے 

نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں

Post a Comment

0 Comments