Mera Ishq Tum Ho by Naz Parween Fatimi Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel in Pdf Mera Ishq Tum Ho by Naz Parween Fatimi Revenge Based, Cousin Based and Love Story Based Romantic Pdf Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Urdu Novel. Free Pdf Urdu Books Download. Complete Pdf Posted on Novel Bank.

اچھا میری بات غور سے سنو...ہادی اک بہت اچھا لڑکا ہے...اگر ہادی سے تمہاری شادی ہو گئی تو راج کروگی تم... اس کے گھر میں ماں باپ کے علاوہ کوئی نہیں ہوگا... تم جیسے چاہو ویسے زندگی گزار سکتی ہو اور تمہاری پھوپھو کی بھی یہی خواہش ہے اس لیے اس کے دل میں جگہ بنانے کی کوشش کرو... وہ جو کہہ رہی تھی اس میں اس کی زرا سی بھی دلچسپی نہیں تھی

مام... مانتی ہوں کہ یہ پھوپھو کی خواہش ہے لیکن وہ مجھے پسند نہیں کرتا تو میں اس سے شادی کیوں کروں...اس نے دلیل دی تھی 

تمہیں کس نے کہا کہ وہ تمہیں پسند نہیں کرتا اور یہ پسند اور محبت کچھ نہیں ہوتی ایک بار شادی ہو گئی تو سب کچھ بدل جائے گا...انہوں نے تھوڑا غصے سے کہا

لیکن مام میں ہادی سے محبت نہیں کرتی... اس نے انکار کرنا چاہا 

ایک بار شادی ہو جائے گی تو محبت بھی ہو جائے گی... تمہاری پھوپھو نے بڑی چاہت سے تمہارے اور ہادی کے متعلق بات کی تھی مجھ سے... فردوس بیگم نے اسے سمجھانے کی کوشش کی

پھوپھو نے ہادی سے بات کر لی... اس نے پوچھا

نہیں لیکن وہ ان کی بات نہیں ٹالے گا..انہوں نے کہا

ٹھیک ہے مام جب ہادی کی طرف سے ہاں ہو جائے تو میری طرف سے بھی رزامندی ہے لیکن اگر اس نے ہاں نہیں کہا تو مجھے فورس مت کریے گا ... اس نے سنجیدگی سے اپنی بات ختم کی

Post a Comment

0 Comments