Har Pal Sath by Dua Fatima Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel Har Pal Sath by Dua Fatima Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Complete Pdf Posted on Novel Bank.

وہ اپنے خیالوں میں گاڑی چلا رہی تھی کہ دور سے ہی ٹریفک وارڈن نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تو وہ سخت کوفت کا شکار ہوئی ۔گاڑی روکتے ہوئے اس نے ہیڈفون اتارا اور گاڑی کا شیشہ نیچے کرتے ہوئے بولی۔
"واٹ پرابلم؟ "

ٹریفک وارڈن ایک نظر اس خوبصورت لڑکی کو دیکھ کر ٹھٹکا اور پھر اسے سخت تاؤ آیا۔اسے بگڑے ہوئے امیر زادوں پر بہت غصہ آتا تھا اور یہ تو پھر امیر زادی تھی۔اس کے ماتھے کی سلوٹوں میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہو گیا تھا۔

بی بی گاڑی تیز چلانے کے جرم میں چلان کاٹ رہا ہوں جرمانہ دو"اس نے یہ کہہ کر ایک کاغذ اس کی طرف بڑھایا۔عانیہ نے پہلے کاغذ کی طرف دیکھا پھر وارڈن کی طرف دیکھتے ہوئے بولی۔

“کتنا جرمانہ ہے؟"
دو سو پچاس"سخت لہجے میں کہا ۔عانیہ نے اپنے پاؤچ سے ایک نوٹ نکال کر اس کی طرف بڑھایا۔

بی بی صرف دو سو پچاس مانگے ہیں آپ نے ہزار روپے پکڑا دیے۔"وارڈن حیرت سے نوٹ پکڑ کر بولا۔عانیہ مسکرا دی۔

رکھ لو بار بار کی زحمت سے بچ جاؤ گے۔"وہ ایسے بولی جیسے اس پر احسان کر رہی ہو۔

آئیندہ اگر میں یہاں سے گزر رہی ہوں تو چلان کاٹنے کیلیے میری گاڑی کو مت روکنا۔یہ تین دفعہ کا جرمانہ میں نے ایڈوانس میں جمع کروا دیا ہے...ہمم"اس نے ابرو اچکا کر رعب سے کہا ۔ گاڑی سٹارٹ کی اور سابقہ سپیڈ پر آگے بڑھا دی۔بیچارہ ٹریفک وارڈن ہاتھ میں نوٹ پکڑے ہونقوں کی طرح منہ کھول کر جاتی ہوئی گاڑی کی دھول دیکھ رہا تھا۔

Post a Comment

0 Comments