A Sinful Love Novel by Malaika Rafi Complete Pdf Download


Online Urdu Novel A Sinful Love by Malaika Rafi Love Revenge and Lust Rude Hero Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Pdf Complete Posted on Novel Bank.

" کہاں ہے زوہان ؟؟" 
وہ جو حویلی کے پچھلے حصے میں بنے ۔۔۔ اپنے روم میں بیٹھا ہوا تھا ۔۔۔ اپنے دوستوں کے ساتھ سگریٹ کی پھونکیں مار رہا تھا ۔۔۔ جب اچانک جایشا کی آواز پہ گڑبڑایا تھا ۔۔ آدھی پی ہوئی سگریٹ نیچے پھینک دی تھی اس نے ۔۔

اوئے تیری بھابی کدھر سے آ گئی ۔۔ مارے گئے
 
وہ جلدی سے اپنی جگہ سے اٹھ کے اپنے کپڑے جھاڑنے لگا ۔۔۔ جب جایشا اندر آئی تھی ۔۔۔ وہ جو کچھ کہنے کے لئے منہ کھولنے کا سوچ رہی تھی ۔۔۔ جب وہاں موجود زوہان کے دوستوں نے ایک ساتھ سلام کیا تھا ۔۔۔

" اسلام علیکم بھابی جی ۔۔۔ " 
اس نے سب کو ایک نظر دیکھا ۔۔۔ سر کے اشارے سے سلام کا جواب دیتی ۔۔۔ وہ اب زوہان کو گھور رہی تھی ۔۔ 

میں کب سے تمہارا ویٹ کر رہی ہوں اور تم یہاں بیٹھے پھونکیں مار رہے ہو ۔۔۔ آئی مین سیریسلی زوہان 

اس کے دوستوں نے اپنی ہنسی روکنے کی لئے منہ پہ ہاتھ رکھ لیا تھا ۔۔ جبکہ وہ انھیں گھور کے اب جایشا کو دیکھنے لگا ۔۔۔ 
" کال کر لیتی ۔۔ میں آ جاتا ۔۔ " 

دیکھ لو اپنا موبائل ۔۔ کتنی مسڈ کالز ہیں۔ ۔۔ 
جایشا سینے پہ ہاتھ باندھ کے اسے بتا رہی تھی ۔۔ تو سر کھجانے لگا ۔۔ 
" اوئے نکلو تم سب باہر ۔۔۔ " 
اور وہ جو ہنس رہے تھے منہ پہ ہاتھ رکھے ۔۔ کھسیانے سے ہو کے باہر نکلے تھے ۔۔۔ 
ایسے چھاپہ کون مارتا ہے ۔۔ انتظار کر لیتی ۔۔۔ میں آ جاتا ۔

Post a Comment

0 Comments