Online Urdu Novel Shab e Hijar Ki Barish by Ume Emaan Fatima Rude Hero Based and Haveli Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Posted on Novel Bank.
ہانیہ نے طنزیہ انداز میں ہنکارا بھرا اور پھر دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی۔
خوبصورت تو تم کافی ہو مگر میرے بھائی نے تمہیں پھر بھی گھاس نہیں ڈالی۔
میں کوئی جانور نہیں ہوں کہ آپ کا بھائی مجھے گھاس ڈالے گا مگر ایک بات آپ کو بتا دوں آپ کے بھائی کو چھوڑوں گی نہیں، پری زیب نے نفرت بھرے انداز میں کہا۔
ہاہاہاہاہا، اچھا مذاق کر لیتی ہو تم، یہ شخص جو ابھی یہاں سے گیا ہے تمہارا بھائی، یہ شخص اس گاؤں کا غنڈہ ہے، آس پاس اور دور دراز کے علاقوں کے لوگ ڈرتے ہیں اس سے مگر ہمارے سامنے یہ ایک مچھر کے برابر ہے اور جب چاہیں اسے ہم مسل سکتے ہیں، ہانیہ نے تلخ لہجے میں کہا۔
یہ آپ کا نوکر ہے میرا بھائی نہیں۔۔
وہ صرف ایک نوکر نہیں ہے،وہ تمہارا بھائی بھی ہے اور میرا شوہر بھی بدقسمتی سے، ہانیہ نے کہا تو اس کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئی۔
یہ، یہ آپ کے شوہر بھی ہیں؟ وہ شاکڈ سی بولی۔
جی ہاں اور تمہارے خاندان کی بدقسمتی کہ برسوں پہلے بیٹے کو ہارا تھا اور اب بیٹی کو بھی ہار دیا، ہانیہ نے طنزیہ انداز میں کہا۔
پھر اس کے کھانے کی ٹرے اٹھا کر باہر نکل آئی۔
صبح ہوتے ہی وہ صوفیہ چودھرائن کے سامنے رات کی سب باتیں بتا چکی تھیں۔
اس لڑکی کو بھی بلواؤ اور عالم چودھری کو بھی، صوفیہ دھاڑ کر کہا۔
ملازمہ تیزی سے باہر کی جانب بڑھ گئی۔
Online Reading
0 Comments
Thanks for feedback