Rang Badalta Asman by Saheba Firdous Complete Novel Pdf Download


Online Urdu Novel Rang Badalta Asman by Saheba Firdous Forced Marriage Based and After Marriage Love Story Based Social Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

۔اُس نے نیم اندھیرے میں آنکھیں پھاڑکر سامنے بیٹھے شخص کو پہچاننا چاہا اور منٹوں میں پہچان بھی گئی کہ اُس کے سامنے کون بیٹھاہے۔وہ اپنی جگہ سے سُرعت سے اُٹھی اورتمام لائٹس آن کردیے۔پور ا لاؤنج روشنی میں نہا گیاتھا۔وہ الحان مرادکے پاس آئی اور نفرت سے دھاڑتے ہوئے بولی ۔
آپ ۔۔۔آپ یہاں؟''اُس کے کہنے پر الحان سنجیدگی سے گویا ہوا۔

کیوں یہاں کسی اورکے ہونے کی توقع کررہی تھیں تم؟''اُس کے یوں طنزکرنے پروہ بُری طرح اپنی جگہ جھنجھلاکر گویاہوئی ۔

کیوں آتے ہیں آپ بار بارمیرے سامنے، آپ کو شاید علم نہیں میں آپ سے نفرت کرتی ہوں۔''الحان کوامیدتھی کہ وہ اپنی زبان سے شعلہ ہی اُگلے گی تبھی وہ استہزئیہ انداز میں ہنسا۔ وہ جب بھی ہنستا تھا اُس کی آنکھوں میں پانی سا چمک اُٹھتا تھا۔

ہاں تومجھے کونسی تم سے طوفانی قسم کی محبت ہے، محترمہ! میں بھی تم سے نفرت کرتاہوں مگر جو ہمارے بیچ رشتہ ہے اُس کے کچھ تقاضے ہیں جنہیں پورا کرنا تم پر فرض ہے۔''اپنی بات مکمل کرکے وہ دھیرے دھیرے چلتاہوا اُس کی طرف آنے لگا اور وہ مارے خوف کے پیچھے پیچھے ہوتی رہی ۔اتنا بڑا گھر اُس میں تنہائی اور سب سے بڑھ کردونوں کے درمیان جائز رشتہ ۔اُسے کون روک سکتاتھاکچھ بھی کرنے سے،اپنا حق وصول کرنے سے۔پیچھے ہوتے ہوتے وہ ٹیبل سے ٹکرا گئی ٹیبل پر رکھا خوبصورت سا واز زمین بوس ہوکر ٹکڑوں میں بٹ گیا۔مگر دوسری طرف اطمینان ہنوز برقرار تھا اُس کے اُٹھتے قدم اب بھی سامعہ کی طرف ہی آرہے تھے۔

''آپ کویہ سب زیب نہیں دیتا۔''
اب کیاتم مجھے سیکھاؤ گی مجھے کیازیب دیتا ہے اور کیا نہیں؟''اب وہ اپنے پیچھے دیوار سے چپک کررہ گئی۔اُس کے دونوں ہاتھ ہنڈز اپ کی طرح دیوار سے چپکے ہوئے تھے۔اُس نے بھی مزید اُسے خوف محسوس کروانے کے لیے اپنے ہاتھ بالکل اُس کے ہاتھ کے قریب دیوار پر ٹکا دیے اور اپنا چہرہ اُس کے اتنے قریب لے گیا کہ دونوں کی سانسیںایک دوسرے مدغم ہورہی تھیں وہ اُس کی اتنی سی قربت پربُری طرح سے کانپ گئی۔

Post a Comment

0 Comments