Online Urdu Afsana Mohabbat Haseen Fareb by Jiya Abbasi Valentine Special Urdu Afsana Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
بذات خود دنیا ایک فریب ہے
لیکن اس فریب میں بھی کئی فریب ہیں
اور اس دنیا کا سب سے حسین فریب 'محبت کا فریب' ہے۔
میں 'ارحم وقار' جس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مڈل کلاس کا رہنے والا جس کو باپ کی موت کے بعد خونی رشتوں نے نہیں پوچھا۔ جو یونیورسٹی میں بھی اسکالرشپ پر پڑھا۔ اس پر ایک امیر باپ کی بیٹی، اس کی کلاس فیلو 'روفہ عالم' جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھی۔
ارحم وقار کے عشق میں یوں گرفتار ہوگی کہ اپنا سب کچھ لٹا دے گی۔
لیکن کہتے ہیں نہ کچھ لوگوں کو خلوص، عزت، محبت راس نہیں آتی۔۔۔
میں بھی ان میں سے ایک ہی تھا۔ جس نے پہلے صرف دولت کے لالچ میں روفہ عالم کو، اس کی محبت کو اپنایا بلکہ بعد میں محبت کے ایک حسین فریب میں آ کر اسی روفہ عالم کو چھوڑ بھی دیا۔
اور اب حال یہ ہے کہ میں تنہا اکیلا اس مڈل کلاس گھر میں کھڑا ہوں۔ جس سے باہر نکلنے کی، حالات کے بدلنے کی میں نے اُس رب سے کئی دعائیں کی تھیں۔
0 Comments
Thanks for feedback