Matr ul Hubb by Malaika Rafi Novel Episode 14


Online Urdu Novel Matr ul Hubb by Malaika Rafi Rude Hero Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Posted on Novel Bank.

" تو تم خان کے آفس میں جاب کرتی ہو ۔۔۔ اس کے ساتھ ہوتی ہو ۔۔ وہ بھی پرسنل سیکریٹری ۔۔۔ سارا وقت ساتھ بیٹھ کے باتیں کرتے ہو " 
یمنی سرخ ہوتی آنکھوں کے ساتھ عسل کو کہہ رہی تھی ۔۔۔ آنکھیں بھیگی ہوئی تھی ۔۔۔ آواز بھرائی ہوئی تھی ۔۔۔ جبکہ عسل حیرت سے اسے دیکھ رہی تھی ۔۔۔ 
" یمنی میں وہاں جاب کرتی ہوں ۔۔
 خان بات کر رہا تھا مجھ سے ۔۔۔ " 
" وہ اتنے قریب کھڑا تھا تمہارے ۔۔۔ کیا کہہ رہا تھا وہ ؟؟" 
وہ اپنے آنسوؤں کو باہر نکلنے سے روکنے کی کوشش میں ناکام ہو رہی تھی ۔۔ 
" یمنی ہوا کیا ہے تمہیں ۔۔۔ ؟؟ کیوں ایسے ری ایکٹ کر رہی ہو ؟؟؟ " 
عسل حیرت و پریشانی سے اسے دیکھ رہی تھی اور بلکل اچانک سے یمنی رو پڑی تھی ۔۔ 
" میں ۔۔۔ بیوی ہوں دیمیر خان کی ۔۔ " 
عسل کو تقریباً جھٹکا ہی لگا تھا ۔۔ تبھی ساکت نظروں سے وہ یمنی کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔ 
" لیکن جانتی ہو عسل ۔۔ وہ ۔۔۔۔ میرا ہزبینڈ تم سے محبت کرتا ہے ۔۔ تمہاری محبت میں پڑ گیا ہے ۔۔۔۔ پتہ کیا اس نے بس کچھ ٹائم کے لئے مجھ سے نکاح کیا ہے ۔۔ وہ مجھے چھوڑ دے گا اور پھر مجھے ۔۔۔۔۔ مجھے ۔۔۔ " 
وہ کہتے کہتے پھر سے رونے لگی ۔۔۔۔ جبکہ عسل تو ہل بھی نہیں پا رہی تھی ۔۔۔ 
" وہ میرا ہزبینڈ ہوتے ہوئے تمہیں چاہتا ہے ۔۔۔ تمہیں اپنانا چاہتا ہے لیکن عسل میں اس سے بےحد محبت کرتی ہوں ۔۔ میں خان کو بےحد چاہتی ہوں ۔۔۔ میرا کوئی نہیں ہے ۔۔ میری کوئی فیملی نہیں ہے ۔۔۔ آج ڈیڈ نے بھی کہہ دیا مجھے کہ اگر ان کے بس میں ہوتا تو ۔۔۔۔ عسل وہ مجھ سے خون کا رشتہ بھی ختم کر دیتے ۔۔۔۔۔ " 
وہ ہچکیوں سے رو رہی تھی ۔۔۔ عسل نے آگے بڑھ کے اسے گلے لگایا تھا ۔۔۔۔۔ اس کی آنکھیں بھی بھر آئی تھی ۔۔
 دل ڈوب رہا تھا ۔۔۔۔ جبکہ وہ عسل کو دیکھنے لگی ۔۔ 
" تمہارے پاس فیملی ہے ۔۔۔ تمہارے بابا تمہاری فیملی ہے ۔۔ میرے پاس فیملی کے نام پہ کوئی نہیں ہے ۔۔۔ میں خان کے ساتھ ایک مکمل فیملی بنانا چاہتی ہوں ۔۔۔ لیکن عسل ۔۔۔ اسے مجھ سے محبت ہو جائے ۔۔۔۔ " 
وہ پھر سے عسل کے کندھے پہ سر رکھ کے رونے لگی ۔۔
 ' مجھے ہوئی ہے محبت مس عسل ۔۔' 
اس کے کانوں میں دیمیر کے الفاظ گونجے تھے ۔۔۔۔ وہ لب بھینچے سامنے دیوار کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔ اور ساتھ یمنی کی پشت سہلا رہی تھی ۔۔۔۔ 
" وہ مجھے چھوڑ دے گا عسل ۔۔
 اور میں ۔۔۔ عسل میں ایک زندہ لاش بن جاؤں گی ۔۔۔ زندہ لاش ۔۔۔" 
وہ روئے جا رہی تھی ۔۔۔۔
 وہ نہیں چھوڑے گا تمہیں یمنی ۔۔۔ اسے بھی تم سے محبت ہوگی ۔۔۔ وہ ہزبینڈ ہے تمہارا ۔۔ کیسے پاسیبل ہے کہ ہزبینڈ اپنی وائف کو چھوڑ دے

نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔ 

Post a Comment

0 Comments