Matr ul Hubb by Malaika Rafi Novel Episode 17


Online Urdu Novel Matr ul Hubb by Malaika Rafi Romantic, Rude Hero Based and Forced Marriage Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Posted on Novel Bank.

" مائیکل ۔۔۔۔ " 
وہ بنا ادھر ادھر دیکھے تیزی سے کلب میں داخل ہوتی ۔۔۔۔ مائیکل کو آواز دیتی ان کے پرائیوٹ روم کی طرف بڑھ رہی تھی ۔۔۔ جب انجلی سے سامنا ہوا ۔۔۔ 
" ارے عسل ۔۔۔ تم کہاں تھی ؟؟" 
انجلی نے خوشگوار حیرت سے اسے دیکھتے کہا تھا ۔۔۔ جبکہ وہ پریشانی سے ادھر ادھر نظریں دوڑانے لگی ۔۔۔ 
" مائیکل کہاں ہے انجلی ؟؟" 
" وہ وہاں ۔۔۔ " 
انجلی کے اشارہ کرنے پہ ۔۔ وہ تیزی سے اسی روم کی طرف بڑھی تھی ۔۔ انجلی کی بات مکمل سنی بھی نہیں اس نے ۔۔ 
" مائیکل ۔۔۔ " 
دروازہ کھلتے ہی مائیکل اور جارج اپنی جگہ سے کھڑے ہو گئے تھے ۔۔ 
" عسل ۔۔ کیا ہوا ؟؟ سب ٹھیک تو ہے ؟؟" 
مائیکل اس کی طرف بڑھا تھا ۔۔ 
" وہ ۔۔۔ الیکزینڈر ۔۔۔۔ الیکزینڈر کو پولیس لے گئی ۔۔ " 
اس نے روتے ہوئے بتایا ۔۔ 
" شٹ ۔۔۔ " 
مائیکل نے اپنے لب بھنچے تھے ۔۔۔ 
" کب؟؟" 
" ابھی۔۔۔ آج صبح ۔۔۔۔ کیا ہوا ہے ؟؟؟ " 
عسل پریشانی سے دونوں کو دیکھنے لگی ۔۔۔ جب مائیکل اپنا موبائل پینٹ پاکٹ سے نکالنے لگا ۔۔۔ 
" انیتا کے کیس میں اسے لے گئے ہیں ۔۔ ڈونٹ ووری میں کرتا ہوں بات ۔۔۔ " 
مائیکل نے اسے تسلی دیتے ۔۔۔ موبائل کان سے لگاتا سائیڈ پہ ہو گیا ۔۔ جبکہ عسل جارج اور ابھی کمرے میں داخل ہوتی انجلی کو دیکھنے لگی ۔۔۔ 
" جارج کیا ہوا ہے انیتا کو ؟؟ کیا کیا ہے الیکزینڈر نے ؟؟" 
جارج نے ایک نظر مائیکل کی پشت پہ ڈالی تھی اور پھر عسل کو دیکھنے لگا ۔۔ 
" الیکزینڈر نے انیتا اور ڈیوڈ کو ڈارک روم میں رکھا تھا ۔۔۔ اور ان کے ہاتھوں پہ کیمیکلز ۔۔" 
مائیکل کی گھوری پہ اس نے بات ادھوری چھوڑ دی تھی ۔۔۔ 
" کیوں ؟؟" 
وہ دونوں کو سوالیہ نظروں سے دیکھ رہی تھی ۔۔۔ جب انجلی کے چہرے پہ مسکراہٹ پھیل گئی ۔۔ 
" اب کوئی اس کی ہنی فریشر کو ٹیز کریں تو تمہیں کیا لگتا الیکزینڈر اسے صحیح سلامت چھوڑ دیتا ہے ۔۔ اور یہاں تو بات ہی تمہاری عزت کی تھی ۔۔۔ مائی ڈئیر عسل " 
انجلی اسے خود سے لگاتے کہہ رہی تھی ۔۔۔ جبکہ عسل سہمی نظروں سے ان سب کو دیکھ رہی تھی ۔۔ 
" گینگسٹر ہے الیکزینڈر ۔۔ جو سب کو مارتا پھرتا ہے ۔۔؟؟؟ " 
" جارج لیٹس گو ۔۔۔ " 
مائیکل اور جارج باہر نکلنے لگے تھے ۔۔۔ 
" میں بھی جاؤں گی ۔۔ " 
عسل نے بےچینی سے کہا تھا ۔۔ 
" عسل تم یہیں رہو ۔۔ تمہارا جانا وہاں ٹھیک نہیں ہے ۔۔۔ انجلی خیال رکھو عسل کا ۔۔۔ " 
مائیکل اسے نرمی سے کہتا ۔۔۔ جارج کے ساتھ باہر نکلا تھا ۔۔ جبکہ عسل پریشان نظروں سے انجلی کو دیکھنے لگی ۔۔ 
" کچھ نہیں ہوتا ۔۔ وہ الیکزینڈر دا گریٹ ہے ۔۔۔ ابھی دیکھنا پہنچ جائے گا یہاں ۔۔۔ کھڑوس باس میرا ۔۔ " 
انجلی نے مسکراتے ہوئے اسے تسلی دی تھی ۔۔ جبکہ وہ انگلیاں مڑورتی وہیں صوفے پہ بیٹھ گئی تھی ۔۔

نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔ 

Post a Comment

0 Comments