Online Urdu Novel Matr ul Hubb by Malaika Rafi Rude Hero Based, Forced Marriage Based and Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Posted on Novel Bank.
" کیا؟؟؟؟ کیا ؟؟"
یمنی ہنسنا شروع ہو گئی تھی ۔۔۔۔ انجلی اسے تیز نظروں سے گھور رہی تھی ۔۔۔ جبکہ یمنی کی ہنسی نہیں رک رہی تھی ۔۔۔
" شٹ اپ یمنی ۔۔۔ منہ توڑ دوں گی "
انجلی چلائی تھی جبکہ یمنی اپنے منہ پہ ہاتھ رکھ کے اپنی ہنسی روکنے کی کوشش میں ۔۔ پھر سے ہنسنا شروع ہوگئی تھی ۔۔۔
" الیکزینڈر ۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا ۔۔ الیکزینڈر دا گریٹ ۔۔"
وہ پھر سے ہنسنے لگی ۔۔۔ انجلی نے تکیے سے اسے کھینچ کے مارا تھا ۔۔۔
" شٹ اپ یمنی ۔۔۔ مجھے تو یہ سوچ سوچ کے ٹینشن ہو رہی کہ وہ کیا کیا ظلم کرتا ہوگا ہماری معصوم سی عسل پہ ۔۔۔ شکل سے ہی ڈاکو لگتا ہے "
انجلی نے غصے سے کہا تھا ۔۔۔
" کیوٹ ڈاکو ۔۔۔"
یمنی کے کہنے پہ انجلی اسے گھورنے لگی ۔۔
" یار کم آن ۔۔ کتنا کیوٹ لگتا وہ عسل کے ساتھ ۔۔۔۔ ویسے نکاح کب اور کیسے ہوا ؟؟"
یمنی ابھی تک حیران تھی ۔۔۔
" گن پوائنٹ نکاح ۔۔۔ "
انجلی نے منہ بنا کے کہا ۔۔۔ اور یمنی کو پھر سے ہنسی کا دورہ پڑ چکا تھا ۔۔۔
" تمہیں کیا بار بار دورہ پڑ رہا ۔۔۔ دیمیر خان نے آج کون سے لطیفے سنائے ہیں تمہیں ۔ن جو ہنسی نہیں رک رہی ۔۔ "
انجلی جلتی کڑھتی اسے دیکھ رہی تھی ۔۔
" ایک رومینٹک صبح تھی ہماری ۔۔۔ موسٹ رومینٹک ۔۔ "
یمنی نے آنکھ ونک کی تھی ۔۔ انجلی نے اوپر کی طرف دیکھا تھا ۔۔
" ایک کا ایکسیڈنٹلی نکاح ہوا ہے ۔۔۔ دوسری کا گن پوائنٹ نکاح ۔۔۔ یا اللہ ۔۔۔ میرا کیا ہوگا ۔۔ مجھے تو ڈر لگ رہا "
" تمہارا سات پھیرے کو بندھن ہی ہوگا ۔۔۔ "
یمنی اسے گلے لگاتے بولی ۔۔ تو انجلی بھی ہنسنے لگی ۔۔۔
" ویسے عسل سے ملنے جانا چاہئیے ۔۔۔ "
یمنی نے مسکراتے ہوئے کہا تھا ۔۔
" سوچنا بھی مت ۔۔ "
انجلی نے اسے منع کرتے کہا تھا ۔۔
" کیوں ؟؟"
یمنی حیران ہوئی تھی ۔۔
" کچا چبا جائے گا وہ سائیکو ہم دونوں کو ۔۔ "
نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں
0 Comments
Thanks for feedback