Matr ul Hubb by Malaika Rafi Novel Episode 11


Online Urdu Novel Matr ul Hubb by Malaika Rafi Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Episode 11 Posted on Novel Bank web.

" کیوں لائی ہو تم مجھے یہاں ؟؟" 
الیکزینڈر سرد آنکھوں سے اپنے ساتھ کلب کے اندر داخل ہوتی انیتا کو دیکھتے پوچھا تھا ۔۔۔ جبکہ وہ مسکراتی آنکھوں سے سامنے دیکھ رہی تھی ۔۔۔ 
" سامنے دیکھو ۔۔۔۔ " 
الیکزینڈر نے بیزار صورت بنا کے سامنے دیکھا تھا ۔۔۔۔ اور ایک ہی سیکنڈ میں آنکھوں میں۔ چٹانوں جیسے سختی در آئی تھی ۔۔۔۔ گردن کی رگیں تن گئی تھی ۔۔۔۔ جبکہ عسل ذکریا جو ہمیشہ اسکارف میں رہتی تھی ۔۔۔ آج اپنے گولڈن براؤن بال کھولے ۔۔۔ ہلکے میک اپ کے ساتھ ۔۔۔۔ لانگ اسکرٹ میں ۔۔۔۔۔ ایک لڑکے کے ساتھ ڈانس کے ہلکے اسٹیپس لے رہی تھی ۔۔۔ جبکہ اسنے عسل کو بازو کے گھیرے میں لیا ہوا تھا ۔۔۔ الیکزنڈر بلکل اچانک لمبے ڈگ بھرتا ان تک پہنچا تھا ۔۔۔۔ اس لڑکے کو کالر سے پکڑ کے نیچے پٹخا تھا ۔۔۔ وہ زمین بوس ہوتے ہی کراہ اٹھا ۔۔۔۔ عسل خوفزدہ نظروں سے الیکزینڈر کے غصے کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔ اور الیکزینڈر جبڑے بھینچے اپنی سرخ ہوتی نیلی آنکھوں سے گھور رہا تھا ۔۔۔۔ 

" Is this your islam Miss Asal Zekriya ??" 

وہ غصے سے چلایا تھا ۔۔۔۔
اور بلکل اچانک اپنے پینٹ پاکٹ سے ریوالور نکال کے اس کی کنپٹی پہ رکھ چکا تھا ۔۔۔۔۔۔ 
" یہ اسلام ہے ۔۔۔ یہ " 
الیکزینڈر ایدہام پھر سے دھاڑا تھا ۔۔۔ جبکہ عسل نم آنکھوں سے ۔۔۔ اس کی سرد نیلی آنکھوں میں دیکھ رہی تھی ۔۔۔ خوف نہیں تھا اس کی آنکھوں میں۔ ۔۔ 
لیکن درد ہلکورے لے رہا تھا ۔۔۔ 
" اس اسلام کے لئے تم مجھ سے شادی سے انکار کر رہی تھی مس عسل زکریا ۔۔۔ " 
وہ پھر سے غرایا تھا ۔۔ 
ان دونوں کے چاروں طرف لڑکے لڑکیوں کا رش تھا ۔۔ 
جو ان کے کلب کے اس ڈیشنگ ممبر کو ۔۔۔ اتنے غصے میں ۔۔ 
اس مسلم لڑکی پہ چلاتے دیکھ رہے تھے ۔۔ جبکہ انہی کے بیچ ایک چہرہ ایسا بھی تھا ۔۔ 
جس کے چہرے پہ تمسخر تھا ۔۔ 
انیتا کا تمسخر سے مسکراتا چہرہ ۔۔۔ 
" ٹیل می عسل ۔۔۔ 
ٹیل می ۔۔۔ وئیر از یور اسکارف ؟؟؟
اینڈ لک ایٹ یور ڈریس ۔۔ 
تم اس لڑکے کے ساتھ ۔۔ 
اس کے ساتھ یہاں آئی ہو ۔۔ 
اور میں ؟؟؟ 
عسل میرا کیا ؟؟؟ 
اسلام میں مرد اور عورت کا ساتھ ہونا رونگ نہیں ہے ؟؟ 
کیا وہ سب ڈرامہ صرف میرے لئے تھا ۔۔ 
ٹیل می ۔۔۔۔ ڈیم اٹ " 
وہ چلاتا اس کے قریب آتا ۔۔

نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔ 

Post a Comment

0 Comments