Matr ul Hubb by Malaika Rafi Novel Episode 22


Online Urdu Novel Matr ul Hubb by Malaika Rafi Rude Hero Based and Forced Marriage Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Posted on Novel Bank.

شادی کر لیتے ہیں ۔۔ سارے مسلے سولو ہو جائیں گے
اور ویوک کی بات پہ ۔۔۔ انجلی نے بلکل اچانک اسے دیکھا تھا ۔۔۔ جو ساتھ ساتھ کافی کے سپ بھی لے رہا تھا ۔۔۔ اور اس پہ بھی نظر کرم کر رہا تھا ۔۔۔  
 پاگل کتے نے کاٹ لیا کیا تمہیں۔ ؟؟ جو بہکی بہکی باتیں کر رہے ہو

انجلی نے ناگواری سے اسے دیکھا تھا ۔۔ 
 شادی کرنے میں کیا حرج ہے ۔۔۔ ا میں پاگل کتے کے کاٹنے والی کون سی بات ہے اب " 
ویوک نے کندھے اچکاتے کافی کا سپ لیا تھا ۔۔ 
 تمہارا وہ سائیکو دوست اور میری معصوم سی دوست ڈائیورس پیپرز پہ سائن کرنے کا فیصلہ کر چکے ۔۔ یہ ہوتا ہے شادی کا انجام ۔۔ اور میں جانتے بوجھتے شادی کر لوں تم سے۔ ۔ 
انجلی نے دانت پیستے کہا تھا ۔۔۔

تو ؟؟؟ نہ میں سائیکو خان ہوں اور نہ تم معصوم سی ۔۔ میرے عشق میں باوری سی یمنی ہو ۔۔ 
ویوک نے کندھے اچکاتے کہا تھا اور پھر نہایت سنجیدگی سے ۔۔۔۔ انجلی کی آنکھوں میں دیکھنے لگا ۔۔ 

تم میں مجھے وائف والی کوالیٹیز نظر آ رہی ہے ۔۔ تبھی تم سے شادی کرنا چاہ رہا ہوں ۔۔
انجلی نے نظریں چرائی تھی ۔۔ اس کی گہری نظروں کے حصار سے وہ کنفیوز ہوئی تھی ۔۔ لیکن جلد ہی خود کو کمپوز بھی کر چکی تھی ۔۔۔ 
 میں شادی نہیں کرنا چاہتی ۔۔۔ نہ مجھے کوئی فیملی بنانے کا شوق چڑھ گیا ہے اور نہ وائف والی کوالیٹیز چاہیے مجھے ۔۔ سو پلیز کافی پیو ۔۔ بوریا بستر اٹھاؤ اپنا اور چلتے بنو ۔۔ 
وہ اٹھتے ہوئے بولی ۔۔ جب ویوک سیٹ سے ٹیک لگا کے۔ ۔۔ ریلیکس ہو کے بیٹھ گیا ۔۔ 
" ڈرتی ہو رشتے بنانے سے " 
انجلی نے گھور کے اسے دیکھا تھا ۔۔ 
 ہر انسان اور ہر رشتہ ایک جیسا نہیں ہوتا انجلی 
انجلی نے نظریں پھیر لی تھی ۔۔ 
 مجھ سے زبردستی کا سوچنا بھی مت ویوک ۔۔۔ میں اگر راج کے سر پہ بوتل پھوڑ سکتی ہوں ۔۔ تو تمہیں میں گولی سے اڑا بھی سکتی ہوں ۔۔۔

انجلی نے چبا چبا کے ہر لفظ کہا تھا۔ ۔ 

 یہی ۔۔۔ یہی تو میں چاہتا ہوں ۔۔ میری بیوی کو اتنا بولڈ ہونا چاہئیے ۔۔ کہ وہ مجھے قتل کردے ۔۔ لیکن کھبی کسی اور لڑکی کے لئے چھوڑ کے۔ ۔۔ پیچھے نہ ہٹے۔ ۔۔ 
ویوک نے خوش ہوتے کہا تھا ۔۔۔ انجلی نے اسے سر سے پاؤں تک گھورا تھا ۔۔
" پاگل ہو ؟؟" 
 بلکل بھی نہیں ۔۔ بٹ تمہارے ساتھ ہونے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔۔۔

ویوک کے آنکھ ونک کرنے پہ ۔۔ انجلی نے منہ بنایا تھا ۔۔ 
" شٹ اپ ۔۔۔ " 
اور وہاں سے جانے لگی تھی ۔۔۔ جبکہ ویوک زیر لب مسکراتا اسے دیکھنے لگا ۔۔ 
 بیوی تم میری ہی بنو گی ۔۔۔ سات پھیرے بھی میرے ساتھ ہی لو گی ۔۔۔ سندور بھی میرے ہاتھوں سے لگے گا تمہاری مانگ میں ۔۔ اور
انجلی کے موڑ کے اسے گھورنے پہ ۔۔۔ وہ چپ ہو گیا تھا ۔۔ 
" ایم سیریس ۔۔۔ ڈیم سیریس ۔۔ " 
ویوک اس کی طرف بڑھتے کہنے لگا ۔۔۔ جبکہ انجلی ادھر ادھر نظریں دوڑاتی ۔۔۔ سب کو دیکھنے لگی ۔۔
میں شوٹ کردوں گی ویوک تمہیں ۔۔ ایم آلسو ڈیم سیریس ۔۔۔

نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔ 

Post a Comment

0 Comments