Matr ul Hubb by Malaika Rafi Novel Episode 21


Online Urdu Novel Matr ul Hubb by Malaika Rafi Rude Hero Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Posted on Novel Bank.

ایک ہفتہ ہو چکا تھا ۔۔۔ اور اس پورے ہفتے میں عسل نے بہترین طریقے سے الیکزینڈر کا خیال رکھا تھا ۔۔۔ کہ اسے اٹھنے تک نہیں دیتی تھی ۔۔۔ زخم بھی بھر رہا تھا اب ۔۔۔ 
ابھی بھی وہ کچن میں اس کے لئے پانی لینے گئی تھی ۔۔۔ جب اوپن کچن سے اس کی نظر الیکزینڈر پہ پڑی ۔۔۔ جو کمرے سے باہر نکل رہا تھا ۔۔۔ 
" الیکزینڈر ۔۔۔ " 
وہ تیزی سے اس کے قریب آئی تھی ۔۔۔ اس کا بازو تھام کے وہ الیکزینڈر کو دیکھنے لگی ۔۔ 
" کچھ چاہئیے تھا تمہیں ۔۔۔ " 
" بور ہو رہا تھا میں وہاں ۔۔۔ " 
الیکزینڈر ادھر ادھر نظریں دوڑاتا کہنے لگا ۔۔۔ 
" " تم نہیں تھی وہاں ۔۔۔ " 
اس پہ گہری نظر ڈالتا ۔۔۔ الیکزینڈر لب بھینچے اپنی پیٹھ میں درد کو محسوس کرتے صوفے پہ لیٹنے لگا ۔۔۔ عسل اس کی گہری نظروں سے ۔۔۔ آنکھیں چراتی لب بھینچ گئی اپنے ۔۔۔ دھڑکن جیسے رک کے پھر سے چلنے لگی تھی اس کی بات سے ۔۔۔ 
" پانی پی لو ۔۔ " 
وہ الیکزینڈر سے نظریں چراتی ۔۔۔ اسے پانی پلانے لگی ۔۔ جبکہ الیکزنڈر نے نظر بھر کے اسے دیکھا تھا ۔۔۔ وہ اسے لیٹنے میں پھر سے مدد دیتی ۔۔۔ گلاس ٹیبل پہ رکھ کے ۔۔ وہیں صوفے پہ بیٹھ گئی تھی ۔۔
" تم یہاں کیسے ایزی ہو کے سو سکو گے ۔۔۔ " 
الیکزینڈر اوندھے منہ لیٹا ۔۔۔ نظریں اٹھا کے اسے دیکھنے لگا ۔۔۔ 
" میں ٹھیک ہوں ۔۔۔ " 
عسل نے اثبات میں سر ہلاتے نظریں چرائی تھی ۔۔۔ کہ الیکزینڈر کی نظریں جیسے بدل رہی تھی اب ۔۔۔ غصہ نہیں ہوتا تھا ان میں ۔۔ ان کہی باتیں ہوتی تھی ۔۔۔ 
" پین تو نہیں ہے اب ؟؟" 
عسل پھر سے پوچھنے لگی ۔۔۔ تو وہ خاموش ہی رہا ۔۔۔ عسل نے کچھ دیر اسے دیکھا اور پھر نظریں پھیر گئی ۔۔۔ 
" تمہیں اس دن کیوں ڈر لگ رہا تھا عسل ؟؟" 
الیکزینڈر کے سوال پہ وہ چونک کے پھر سے اسے دیکھنے لگی ۔۔ 
" کس دن ؟؟" 
الیکزینڈر اسکی سوالیہ نظروں میں دیکھنے لگا ۔۔۔ 
 جب تم کہہ رہی تھی کہ تمہیں ڈر لگ رہا ہے ۔۔۔ یاد آیا ؟؟
الیکزینڈر کے یاد دلانے پہ ۔۔ عسل کو یاد آیا تھا ۔۔۔ جب وہ زخمی ہوا تھا تب عسل بار بار اپنے ڈر کا اظہار کر رہی تھی ۔۔۔ 
اپنی موت کو سامنے دیکھ کے تمہیں ڈر لگ رہا تھا عسل ؟؟
الیکزینڈر کی گھمبیر آواز پہ وہ چونکی تھی اور میکانکی انداز میں سر نفی میں ہلا تھا ۔۔۔ 
" تو ؟؟" 
الیکزینڈر نہ جانے کیوں یہ پوچھ رہا تھا ۔۔۔ کیا جاننا چاہ رہا تھا ۔۔۔ عسل اپنی گردن میں موجود چین کے ساتھ ۔۔۔ انگلی سے کھیلنے لگی ۔۔۔ 
" پتہ نہیں ۔۔۔ " 
 لیکن میں جاننا چاہ رہا ہوں عسل ۔۔ اس لمحے تمہیں کس بات سے خوف محسوس ہو رہا تھا ؟؟

نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔ 

Post a Comment

1 Comments

  1. Malaika mam ap k novels bhot ache hote hn u r just amazing😘plzz keep it up or jldi jldi new novel post krn😊

    ReplyDelete

Thanks for feedback