Online Urdu Novel Ankh Bhar Asman by Parisha Mahnoor Khan Season Two Of Intiqam e Laal Ishq Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Posted on Novel Bank.
آپریشن شروع ہو چکا تھا۔۔ سارہ وارڈ میں پڑی تھی۔۔ اس کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ اذان اس کے پاس موجود تھا۔۔ باقی سب آپریشن تھیٹر کے آگے بیٹھے تھے۔۔
حسام دیوار کے ساتھ لگ کر گھٹنے پر سر رکھے بیٹھا تھا۔ سائرہ اس کا ہاتھ تھامے پاس ہی چیئر پر بیٹھی اسے دلاسہ دے رہی تھی۔۔
سومو اور سعدی دانین کے دائیں بائیں بیٹھے اس کے دونوں ہاتھ تھامے اس کا حوصلہ بڑھا رہے تھے۔۔
عینا کے دائیں بائیں میر اور زینی اس کے کندھے پر سر رکھ کر چپ چاپ بیٹھے ہوئے تھے۔۔
وہاں ایک وخشت تھی جو محسوس کی جا سکتی تھی۔۔
دانین کی نظریں بار بار کسی کی تلاش میں اٹھتی اور پھر ناکام لوٹتیں۔۔ وہاں سب موجود تھے مگر وہ جسے دیکھنا چاہ رہی تھی ، وہ جو اس کے آنسو صاف کر کے اسے دلاسہ دیتا تو وہ مطمئن ہو جاتی ، وہ وہاں نہیں تھا۔۔
آپریشن شروع ہوئے ڈیڑھ گھنٹہ ہو گیا تھا اور اساور تب سے غائب تھا۔۔
اس نے سعدی کو میسیج کر دیا تھا کہ وہ تھوڑی دیر تک آ جائے گا اور دانین بار بار یہی دیکھ رہی تھی وہ آیا مگر وہ نہیں آیا تھا۔۔
مزید دو گھنٹے اور گزر گئے۔۔ آپریشن تھیٹر کا دروازہ ہنوز بند تھا۔۔ سارہ کی ڈرپ ختم ہوئی تو وہ ضد کر کے دوبارہ سب کے ساتھ آ بیٹھی۔۔
”جب جب مجھے اس کی ضرورت رہی ہے ، وہ کبھی بھی میرے ساتھ نہیں ہوتا“۔۔
دانین کے دل نے شکوہ کیا تھا۔۔ آنکھوں سے کئیں پانی کی بوندیں نکل کر گالوں پر بہنے لگی تھیں۔۔
آدھا گھنٹہ مزید گزرا اور پھر آپریشن تھیٹر کا دروازہ کھلا۔۔ سب کی سانسیں خلق میں اٹک گئ تھیں۔۔ انتظار ختم ہوا تھا۔۔ سب اٹھ کھڑے ہوئے۔۔
نیچے دئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔
0 Comments
Thanks for feedback