Online Urdu Novel Turbat e Dil by Mannat Shah Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Last Episode Posted on Novel Bank web.
ذکی اگر تم نے وہ بیگ واپس نا کیا تو ابھی کے ابھی میں اس لڑکی کے دماغ میں گولی مار دوں گا اپنی گنز نیچے پھینکو۔۔۔۔ اس نے اپنی پینٹ میں اٹکائی دوسری گن نکالتے حمنہ کے سر پر رکھتے کہا تھا۔۔۔
ن۔۔۔نہیں اسے کچھ مت کرنا میں دے رہا ہوں دے رہا ہوں میں۔۔۔۔یہ لو گنز۔۔۔ اس نے گنز نیچے کی طرف رکھتے ان کی طرف پھینکی تھیں جنہیں ارسم اور ارحام نے پکڑا تھا۔۔۔۔ حمنہ کو حائسم کے پاس کھڑے دیکھ کر اس نے گھبراتے ہوئے کہا تھا۔۔۔۔
پھینکو اسے ادھر ورنہ۔۔۔۔ حائسم پھر سے چلایا تھا کیونکہ اسے خدشہ تھا کے ذکی کا دماغ کچھ اور سوچ رہا ہے۔۔۔
م۔۔۔میں۔۔۔ دیتا ہوں۔۔۔ ذکی نے ادھر ادھر دیکھتے کہا تھا کے کیسے وہ حمنہ کو بچائے تب ہی اس نے پاس پڑی چئیر ان کی طرف اچھا لی تھی۔۔۔۔ جسے ارسم نے پیچھے سے جالیا تھا۔۔۔۔
اور ٹھیک اسی وقت حائسم نے حمنہ کی ٹانگ پر فائر کیا تھا۔۔۔۔
اہہ آہ۔۔۔ پاپا وہ درد سے چلائی تھی۔۔۔۔
چھوڑ دو اسے حائسم یہ لو۔۔۔۔ اپنی بیٹی کی ٹانگ لہو لوہان دیکھ کر۔۔۔۔ ذکی نے وہ بیگ باہر کی طرف دور پھینکا تھا۔۔۔۔
حائسم نے حمنہ کو باہر کی طرف دھکیلا تھا۔۔۔ اور اسی وقت وہ چاروں بیگ کی طرفچھلانگ لگاتے لپکے تھے۔۔۔۔ اور باہر دور گرے تھے۔۔۔۔میک جو درختوں کی اوٹ میں کھڑا سب دیکھ رہا تھا۔۔۔۔
موقع کا فائدہ اٹھاتے ریموٹ کا بٹن دبایا تھا۔۔۔ ایک زور دار دھماکہ ہوا تھا۔۔۔ جس سے اردگرد دھواں پھیل گیا تھا۔۔۔۔۔ وہ چاروں بھی اڑتے ہوئے مزید دور جا کر گرے تھے اور حمنہ اور ذکی وہ تو ووڈ ہاؤس کے ساتھ ہی تباہ ہو گئے تھے۔۔۔۔
میک نے اس دھویں میں آگے پہنچتے اس بیگ کو پکڑا تھا کے کسی نے اس کی ٹانگ کو پیچھے سے پکڑا تھا مضبوطی سے۔۔۔۔
چھوڑو ورنہ میں گولی مار دوں گا۔۔۔۔
Online Reading
0 Comments
Thanks for feedback