Online Urdu Novel Matr ul Hubb by Malaika Rafi Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Posted on Novel Bank.
ٹانگ پہ ٹانگ چڑھائے ۔۔
وہ بئیر کی بوتل پاس رکھے پی رہا تھا ۔۔۔ ساتھ ساتھ موبائل بھی دیکھ رہا تھا ۔۔۔ انجلی نے آنے سے منع کردیا تھا آج ۔۔
تو جارج کی دوست ریچل نے اس کی جگہ ڈیوٹی سنبھالی تھی ۔۔ جارج بھی اس کے ساتھ ساتھ تھا ۔۔ جبکہ مائیکل اس کے ساتھ بیٹھا ادھر ادھر دیکھ رہا تھا ۔۔۔
جب اندر آتی عسل پہ نظر پڑی تھی اس کی ۔۔
اس نے حیرانی سے الیکزینڈر کی ٹانگ پہ اپنی ٹانگ سے ماری تھی ۔۔
" الیکزینڈر ۔۔ عسل آئی ہے "
اور وہ چونک کے سامنے دیکھنے لگا ۔۔۔ جہاں سے عسل کنفیوز سی ۔۔۔ ادھر ادھر دیکھتی آ رہی تھی ۔۔۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کس طرف جائے وہ اب ۔۔ کیسے ڈیوٹی نبھائے ۔۔
" عسل ۔۔۔ "
مائیکل نے ہاتھ کے اشارے سے ۔۔۔
اسے اپنی طرف متوجہ کیا تھا ۔۔۔ عسل وہیں ان کے قریب آئی تھی ۔۔
" گڈ ایوننگ ۔۔ "
" گڈ ایوننگ عسل کیسی ہو ؟"
مائیکل پوچھ رہا تھا ۔۔۔ جبکہ عسل نے اثبات میں سر ہلا کے ایک چور سی نظر الیکزینڈر پہ ڈالی تھی ۔۔۔
جو بظاہر اپنے موبائل میں مصروف تھا لیکن اس کی تمام حسیات عسل کی طرف تھی ۔۔۔
" مجھے کیا کرنا ہوگا یہاں ؟؟"
وہ پھر سے مائیکل سے پوچھنے لگی ۔۔
" ہاں شیور میں بتاتا ہوں ۔۔ آؤ میرے ساتھ ۔۔ "
وہ ایک کڑی نظر الیکزینڈر پہ ڈال کے اٹھ کھڑا ہوا تھا ۔۔۔ اور اس کے ساتھ آگے بڑھ گیا تھا ۔۔
" الیکزینڈر غصے میں ایسے ہی ہوتا ہے ۔۔ تم زیادہ ٹینشن نہ لو ۔۔ خود ہی ٹھیک ہو جائے گا ۔۔تمہارے میٹر میں بہت ٹچی ہے ۔۔۔ خیر یہاں سب تمہارے دوست ہیں عسل ۔۔ سو بلکل نہیں گھبرانا ۔۔ میں ۔۔ جارج ۔۔ انجلی اور جارج کی دوست ریچل ۔۔۔ اور سب سے زیادہ تر خود الیکزینڈر ۔۔۔ تو تم کھبی خود کو اکیلا مت سمجھنا ۔۔ ہممم ؟"
وہ بات کے اختتام پہ سوالیہ نظروں سے عسل کو دیکھنے لگا ۔۔
تو وہ ہلکا سا مسکرائی تھی ۔۔
" تھینک یو ۔۔ "
" اور یہ رہی ہماری ریچل ۔۔۔ "
اس نے ایک خوبصورت ۔۔۔ گولڈن بالوں والی ۔۔ نازک سی لڑکی کی طرف اشارہ کیا تھا ۔۔
" ہائے عسل ۔۔ "
اس سے پہلے مائیکل کچھ کہتا ۔۔ اس نے مسکرا کے عسل کو مخاطب کیا تھا ۔۔ وہ حیرت سے اسے دیکھ رہی تھی ۔۔ چونکہ پہلی بار مل رہی تھی اور وہ اس کا نام بھی جانتی تھی ۔۔
" ڈونٹ ووری ۔۔
یہاں سب تمہیں جانتے ہیں کہ الیکزنڈر کتنا تمہاری کئیر کرتاہے ۔۔ "
0 Comments
Thanks for feedback